مادرجمہوریت بیگم نصرت بھٹو کی 8ویں برسی ایک باوقار، حوصلہ مند اوردلیر خاتون کی یاد دلاتی ہے، روحی بانو
پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان پیپلز پارٹی ویمن ونگ فرانس کی صدر روحی بانو نے نے مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کی 8ویں برسی پر شاندار الفاظ میں انھیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مادر جمہوریت کی برسی ہمیں ایک باوقار ، حوصلہ مند اوردلیر خاتون کی یاد دلاتی ہے جنہوں نے خواتین کو فخر سے جینا سکھا دیا۔ ان کی قربانیوں اورجدوجہد کو سرخ سلام پیش کرتے ہیں ۔ مادر جمہوریت نے عورت کی کمزوری کے تاثر کو یکسر مسترد کرتے ہوئے شقی القلب آمر اوراسکے چیلوں کو نظریں جھکانے پر مجبور کیا ۔
ان کا کہنا تھا کہ عظیم مادر جمہوریت کو بطور خاتون راہنما دنیا میں وہ مرتبہ حاصل ہوا جو کسی سیاسی خاندان کی خاتون کو حاصل نہیں ہوسکا۔ انہوں نے مصائب وآلام کے کوہ گراں سر کیے مگر پھر بھی ہمت نہ ہاری اور اپنے شوہر، بیٹے، بیٹی کی قربانی دے کر بھی اس ملک کو جمہوریت کی صورت میں روشنی کی کرن عطا کی جس کیلئے اس ملک کے عوام انھیں ہمیشہ اپنی دعائوں میں یاد رکھیں گے