counter easy hit

بریکنگ نیوز: تحریک انصاف نے جمعیت علماء اسلام کی ڈنڈا بردار فورس کا توڑ نکال لیا

لکی مروت(ویب ڈیسک)جمیعت علمائے اسلام ف کی ڈنڈا بردار فورس کے مقابلے کے لئے انصاف ٹائیگر فورس بن گئی ۔اس بات کا اعلان پاکستان تحریک انصاف کے سابق نائب ضلع ناظم عرب خان نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا ۔

پاکستان تحریک انصاف کے سابق نائب ضلع ناظم عرب خان نے بتایا کہ مخصوص شرٹس اورمخصوص ڈنڈوں سے لیس فورس پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور کارکنوں کی حفاظت کرے گی۔انہوں نے بتایا کہ فورس پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہو گی اور لکی مروت کی حدود میں جمیعت علماء اسلام کے انصار السلام فورس کے شر سے عوام کو محفوظ رکھنے کے فرائض سرانجام دے گی۔پی ٹی آئی رہنما کے مطابق فورس لکی مروت میں آزادی مارچ میں شامل شرپسند عناصر کا قلع قمع بھی کرے گی اور رہنماؤں کی حفاظت کیلئے ہر قسم کی قربانی کیلئے تیارہے۔انہوں نے کہا کہ ابھی تو صرف آغاز ہے۔ ایک دو دنوں میں ہزاروں رضاکار تیار ہو جائیں گے۔عرب خان نے مزید کہا کہ پرامن احتجاج سب کا حق ہے لیکن کسی کو قانون ہاتھ میں نہیں لینے دیں گے۔خیال رہے کہ کچھ روز قبل جے یو آئی (ف) کی ذیلی تنظیم انصار الاسلام کو کالعدم قرار دے دیا گیا تھا۔وفاقی کابینہ نے جے یو آئی ف کی ذیلی تنظیم انصار الاسلام کو کالعدم قرار دینے کی منظوری دے دی تھی جبکہ صوبائی سطح پر انصار الاسلام کو صوبوں کی مشاورت سے کالعدم قرار دیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق کابینہ ڈویژن نے وزراء کو وزارت داخلہ کی سمری سرکولیشن کے ذریعے ارسال کی تھی۔ وفاقی کابینہ نے فیصلے سے وزرات داخلہ کو آگاہ کر دیا تھا۔ اس بارے میں جے یو آئی کے ترجمان عبدالجلیل جان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ انصارالاسلام ان کے جماعت کی سکیورٹی کے لوگ ہوتے ہیں۔ جو متعلقہ فرائض سرانجام دینے کے لیے رضاکارانہ طور پر حصہ لیتے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ آج تین ہزار کے قریب رضاکار خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع سے پشاور میں جمع ہوئے تھے جن کو دورانِ جلسہ مختلف حالات سے نمٹنے کے لیے تیار کیا جا رہا تھا۔

Pakistan, Tehreek e Insaf, prepared, the, force, to, manage, the, force, of, Molana, Fazal , Ur Rahman

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website