کوہاٹ (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر برائے مملکت شہریار آفریدی کی ہمشیرہ کوہاٹ میں انتقال کر گئیں، جنکی نماز جنازہ انکے آبائی گاؤں میں ادا کر دی گئی ہے، نمازِ جنازہ میں صوبہ خیبر پختونخوا کی نامور سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات نے شرکت کی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر مملکت برائے انسداد منشیات و سیفران کی ہمیشرہ انتقال کر گئیں ہیں، ، شہریار آفریدی کی ہمیشرہ کافی دنوں سے علیل تھیں اور پشاور کے اسپتال میں زیر علاج تھیں، طبیعت زیادہ بگڑنے پر شہریار آفریدی کی ہمیشرہ جانبر نہ ہوسکیں اور اپنے خالق حقیقی سے جا ملیں، دنیا سے رخصت ہونے کے بعد انکی میت کو انکے آبائی علاقے شاہپور منتقل کر دیا گیا جہاں پر انککی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے۔ نمازِ جنازہ میں صوببے سے تعلق رکھنے والی نامور سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات نے شرکت کی ، اس موقع پر شہریار آفریدی کے آبائی علاقے میں تعلق رکھنے والے افراد ننے شہریار آفریدی سے گہرے رنج اور غم کا اظہار کیا اور مرحومہ کے اگلی منازل کی آسانیوں کے لیے دعائے خیر کی، مرحومہ کا رسم قُل کل انکی رہائش گاہ پر ہی ہوگی، جس میں قرآن خوانی اور مرحومہ کے لیے مغفرت کی دعائیں کی جائیں گی۔ دوسری جانب وزیر سیفران و انسداد منشیات شہریارخان آفریدی کا اسپیکر قومی اسمبلی سے اُن کے چچا کے انتقال پر اظہار تعزیت، شہریار آفریدی اُن کی رہائشگاہ پر ملاقات کی اور اُن کے چچا ملک محمدنظیف خان جن کا اتوار کے روز صوابی میں انتقال ہوگیا تھا پر تعزیت کا اظہار کیا۔شہریار آفریدی نے اُن کے چچا کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے مرحوم کے درجات کی بلدی اور لواحقین کو اس صدمے کو برداشت کرنے کے لیے صبرجمیل عطافرمانے کی دعا کی۔