counter easy hit

’’ ایک ہی ہفتے میں پہلے صلاح الدین کیس اور پھر سانحہ ساہیوال کا فیصلہ، یوں لگتا ہے کہ ۔۔۔ ‘‘ وزیر اعظم عمران خان کے بھانجے حسان نیازی پھٹ پڑے، ناقابلِ یقین رد عمل دے ڈالا

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان کے بھانجے اور سینئر تجزیہ کار حفیظ اللہ خان کے صاحبزادے حسان نیازی کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے میں صلاح الدین کیس اور ساہیوال کیس دونوں کوڑے دان میں پھینک دیئے جاتے ہیں،جب خود احتساب نہیں ہوگا تو پھر پاکستانی عوام کو نقصان اٹھانا پڑے گا۔

چاروں طرف سے وزیر اعلیٰ بزدار کو دیکھ کریہ لگتا ہے کہ پنجاب کے لوگوں کے پاس ان کی حفاظت کے لئے ریاست نہیں ہے۔تفصیلات کے مطابق آج سانحہ ساہیوال میں ملوث سی ٹی ڈی کے 6 اہلکاروں کو بھری کر دیا گیا ہے اور واقعہ کو حاڈچہ قرار دے دیا گیا ہے جس پر پورے پاکستان میں غم و غصے کی لہر پائی جارہی ہے، اایسے میں وزیر اعظم عمران خان کے بھانجے حسان خان نیازی بھی میدان میں آگئے اور بڑا پیغام جاری کر دیا ، سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں حسان نیازی کا کہنا تھا کہ ’’ ایک ہفتے میں صلاح الدین کیس اور ساہیوال کیس دونوں کوڑے دان میں پھینک دیئے جاتے ہیں،جب خود احتساب نہیں ہوگا تو پھر پاکستانی عوام کو نقصان اٹھانا پڑے گا۔ چاروں طرف سے وزیر اعلیٰ بزدار کو دیکھ کریہ لگتا ہے کہ پنجاب کے لوگوں کے پاس ان کی حفاظت کے لئے ریاست نہیں ہے‘‘۔ایک اور پیغام میں حسان نیازی کا کہنا تھا کہ ’’ بہت افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ پہلے آپ ان کو مار ڈالیں،پھر آپ انہیں مایوس کریں ،پھر آپ عدلیہ کا مذاق اڑائیں گے اور پھر خود ہی ان کو بری کردیں ،یہ صرف آپ کی ذہانت کی ناکامی تھی نہ کہ پنجاب پولیس کی ناکامی،پاکستان میں انٹیلیجنس ناکامیوں کا کوئی احتساب نہیں ہے۔ یہ شخص ناکام نظام کی طرح لگتا ہے ‘‘۔

Salah ud Din, case, and, now, Sahilwal, Incident, case, whtas, going, on, in, PTI, Government, hassan niazi blastedSalah ud Din, case, and, now, Sahilwal, Incident, case, whtas, going, on, in, PTI, Government, hassan niazi blasted

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website