لاہور (ویب ڈیسک ) نامور سکرین رائٹر اورمعروف اداکار عدیل ہاشمی کو پنجاب بورڈ آف فلم سینسرز کے نئے چیئرمین تعینات کر دیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے اور اداکار و پروڈیوسر نے گزشتہ روز عہدہ بھی سنبھال لیا ہے ،عدیل ہاشمی
سے قبل ادارے کی بھاگ دوڑ معروف اداکارہ زیبا بختیار کے ہاتھ میں تھی تاہم اب ان کی جگہ نامور اداکار کو حکومت کی طرف سے ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں ۔اس سے قبل یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ لیجنڈ ایکٹر غلام محی الدین کو نیا چیئرمین تعینات کیا جائے گا تاہم اب حکومت کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری ہو چکا ہے ۔ عدیل ہاشمی پاکستان کے معروف ترین اداکار ہیں جنہوں نے انڈسٹری میں اپنی اداکاری اور محنت سے پہچان بنائی ، ان کی پہچان کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچانے والا ڈرامہ ” تین بٹا تین “ ثابت ہوا جسے پاکستانیوں نے بے حد پسند کیا ، اس ڈرامہ میں انہوں نے مزاحیہ کردار نبھایا تھا ۔یہی کردار ان کے لیے وجہ شہرت ثابت ہوا۔