اسلام آباد پریلغار کے بجائے مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کیساتھ یکجہت۶ی کا وقت ہے، اس وقت کسی بھی قسم کا مارچ دشمن کے ہاتھوں میں کھیلنا ہے، اصغر برہان
پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان تحریک انصاف فرانس کے سابق جنرل سیکرٹری اصغر برہان نے کہا ہے کہ اسلام آباد پریلغار کا سوچنے والے سابق چیئرمین کشمیر کمیٹی ہوش کے ناخن لیں اس وقت مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کیساتھ یکجہتی کا وقت ہے اور پوری قوم کو اتحاد کا پیغام دینا چاہیے نہ کہ دشمن کے ہاتھوں کھیلتے ہوئے ملک میں ایجی ٹیشن کی جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے دشمن ملک مولانا فضل الرحمن کے مارچ پران کی پذیرائی کر رہے ہیں جو کہ اس مارچ کے ملک دشمن ہونے کا سب سے بڑا ثبوت ہے۔ اس ملک پر سالوں تک حکومتوں کا حصہ رہنے والوں کو عقل وہوش کے ناخن لیتے ہوئے کچھ قومی حمیت کا ثبوت دے دینا چاہیے۔