پیرس، 27 اکتوبر بھارت کے مقبوضہ کشمیر پرغاصبانہ قبضے کیخلاف بھرپورمظاہرہ کیا جائیگا، تمام پاکستانی وکشمیری کمیونٹی سے میڈیا کے توسط سے دردمندانہ اپیل ہے، مظاہرے کو کامیاب بنانے کیلئے بھرپورکرداراداکریں، فرزند کشمیر زاہد ہاشمی
پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) فرزند کشمیر زاہد ہاشمی نے پاکستانی وکشمیری کمیونٹی سے درمندانہ اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ 27 اکتوبر فیصلہ کن دن ہے جب بھارت نے کشمیر پرغاصبانہ قبضہ کیا تب سے آج تک 70سال سے کشمیر کے مظلوم عوام بھارت کا جبرواستبداد برداشت کر رہے ہیں ۔ ظلم وجبر کی اس کہانی کو اب اپنے منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے پاک فوج اور وزیراعظم پاکستان جناب عمران کان کے دست بازو بنتے ہوئے پوری پاکستانی وکشمیری عوام کو دنیا کے ہر کونے کونے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔
ایفل ٹاور پربروزاتوار 27 اکتوبر شام 04 بجے بھارت کے خلاف بھرپور احتجاج کر کے دنیا کو بتا دینگے کہ بھارت کا جبر اب برداشت نہیں کرینگے بھارت کا غاصبانہ قبضہ زیادہ دیر نہیں رہیگا 70 برس سے کشمیری اپنی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں اب یہ جدوجہد عروج پر پہنچ چکی ہے شہادتوں کے نذرانے پیش کرکے کشمیریوں نے ثابت کر دیا ان کے ارادے کمزور نہیں ہوئے
انہوں نے کہا کہ بھارت آزادی کے جذبے کو بندوق کے زور سے ختم کرنے کی غلط فہمی دور کرے مغربی دنیا اور ادارے اپنی ذمہ داری کا احساس کریں استصواب رائے کشمیریوں کا حق ہے اگر انصاف کے عالمی ادارے پر حق نہ دلا سکیں تو ان کا وجود بے معنی ہوکر رہ جاتا ہے بھارت کا غاصبانہ قبضہ ختم کرانا عالمی اداروں کا فرض ہے۔
ایفل ٹاور پر 27 اکتوبر شام 04 بجے مظاہرے میں پاکستانی وکشمیری کمیونٹی کا ہرفرد ذاتی طور پر بھرپور شرکت کرے اور اپنے دوستوں اورعزیزوں کو بھی مظاہرے میں بھرپورشرکت کرنے پرآمادہ کرے تاکہ دنیا ئے عالم کو مقبوضہ کشمیر کے مظلوموں کی حمایت کا بھرپور پیغام دیا جاسکے۔