لاہور(ویب ڈیسک) ایف آئی اے کاؤنٹرٹیرازم کی جانب سے پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض کو کل اسلام آباد طلب ہونے کا حکم جاری کر دیا گیا ، ملک ریاض سے سماجی کارکن پروین رحمان کے قتل سے متعلق پوچھ گچھ کی جائے گی،سماجی پروین رحمان کا قتل 2013ء میں ہوا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف آئی اے نے سپریم کورٹ کے حکم پر پروین رحمان کے قتل کی تحقیقات شروع کردی ہے۔ تحقیقات کے پہلے مرحلے میں ہی ملک ریاض کو طلب کرلیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ سماجی پروین رحمان کا قتل 2013ء میں ہوا تھا، پروین رحمان کو پیرآباد تھانے کی حدود میں قتل کیا گیا تھا۔ لیکن ملک ریاض کو اب 6 سال بعد تحقیقات کیلئے طلب کرلیا گیا ہے۔ ملک ریاض سے کل 3 بجے اسلام آباد میں سماجی کارکن پروین رحمان کے قتل سے متعلق پوچھ گچھ کی جائے گی۔ ایف آئی اے نے ملک ریاض سے قتل سے متعلق تمام معلومات بھی طلب کرلی ہیں، سپریم کورٹ کو معلومات میں بتایا گیا تھا کہ پروین رحمان کے قتل میں لینڈ مافیا کے لوگوں کا بھی ہاتھ تھا۔