پیرس، انٹرنیشنل کشمیر پیس فورم کے یوم سیاہ میں بھرپورشرکت پرپاکستانی اورکشمیری کمیونٹی کے تہ دل سے شکرگزار ہیں، مصالحتی کمیٹی کا کردار قابل تحسین، زاہد ہاشمی
پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین، خصوصی رپورٹ) فرانس کے مشہور مقام ایفل ٹاور پر 27 اکتوبر 2019 کو انٹرنیشنل کشمیر پیس فورم فرانس کے زیر اہتمام بھرپور یوم سیاہ منایا گیا۔ اس موقع پر فرزند کشمیر زاہد ہاشمی صدر انٹرنیشنل کشیر پیس فورم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوم سیاہ انٹرنیشنل پیس فورم فرانس کی نئی تحریک کا نقطہ آغاز ہے۔ مصالحتی کمیٹی نے انتہائی جاندار کردار ادا کرتے ہوئے تحریک آزادی کشمیر کا پیغام گھر گھر پہنچایا ۔ ان کا کہنا تھا کہ مصالحتی کمیٹی نے چوہدری محمد رزاق ڈھل کی سربراہی میں فرانس میں پاکستانی وکشمیری کمیونٹی کے تمام طبقات پر گھر گھر جا کر واضح کیا کہ مقبوضہ کشمیر میں ہر فرد کے شامل ہونے کا وقت شروع ہوچکا ہے۔
انھوں نے چوہدری محمد رزاق ڈھل صدر پیپلز پارٹی فرانس کی سربراہی میں قائم کی گئی مصالحتی کمیٹی اورتمام ارکان ملک عابد نامزد صدر تحریک انصاف فرانس، چوہدری اشفاق جٹ نامزد نائب صدر تحریک انصاف فرانس، مبارک خان جدون اور تمام سیاسی وسماجی راہنمائوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مصالحتی کمیٹی نے تحریک آزادی کشمیر کا پیغام گھر گھر پھیلانے کیلئے جس قوت ارادی اور بھرپور محنت سے کام کیا ہے اس کیلئے تہہ دل سے شکرگزار ہیں۔ پیرس میں موجود پاکستانی وکشمیری کمیونٹی کے اس طبقے کو خاص طور پر سامنے لایا گیا جو کہ کمیونٹی کے پروگرامز اور خصوصاً سیاسی وسماجی سرگرمیوں سے اب تک لاتعلق رہے ان تمام لوگوں کو تحریک آزادی کشمیر کی اہمیت سے آگاہ کیا گیا اور ان کو اس مظاہرے میں خصوصی طور پر شرکت کی دعوت دی گئی تاکہ تمام کمیونٹی مل کر پروزور طریقے سے تحریک کا حصہ بن سکے
واضح رہے کہ انٹرنیشنل ڪشمیر پیس فورم فرانس کے زیر انتظام آج 27 اڪتوبر یوم سیاہ ڪشمیر پیرس ایفل ٹاور کے سامنے احتجاج کیا گیا 72 سالوں سے کشمیر پر انڈیا کے جبراًن قبضے کے خلاف فرانس سے ہندوستان کو للکار کر پیغام دیتے ہیں کشمیریوں کے حق خودارادیت ڪو چھین کر دم لیں گے۔
کشمیر انٹرنیشنل پیس فورم کی طرف سے 27 اکتوبر یوم سیاہ ایفل ٹاور پر احتجاجی مظاہرہ
Publiée par Mahmood Sultan sur Dimanche 27 octobre 2019
https://www.facebook.com/100039986408487/videos/143919886950891/
کشمیر انٹرنیشنل پیس فورم کی طرف سے 27 اکتوبر یوم سیاہ ایفل ٹاور پر احتجاجی مظاہرہ
Publiée par Mahmood Sultan sur Dimanche 27 octobre 2019