counter easy hit

تم جوکام روز میرے ساتھ کرتی ہو وہ دوسرے مردوں کے ساتھ کرنے میں کیا حرج ہے ؟ بدکاری کے اڈے پر اقرارالحسن کے دل دہلا دینے والے انکشافات

نجی ٹی وی کے معروف اینکر اقرار الحسن کا کراچی کے علاقے طارق روڈ پر واقع بدکاری کے اڈے پر خفیہ آپریشن، اندر داخل ہونے کیلئے 2500 روپے جمع کروانے پڑگئے ،اندر معلوم لوگوں کو جس وقت پتہ چلا کہ یہ تو میڈیا والے ہیں تو ان کے ہاتھ پاﺅں پھول گئے ۔ تاہم ایک خاتون نے ان سے علیحدگی میں بات چیت کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی ۔چھاپے کے دوران جب اقرار الحسن نے خاتون سے پوچھا کہ آپ یہ کام کیوں کرتی ہیں ؟ تو اس نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میرے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں ، انہیں پالنے کیلئے پیسوں کی ضرورت ہوتی ہے اس لیے میں یہ کام کرتی ہوں ۔ اقرار الحسن نے پوچھا آپ کتنے پیسے کمالیتی ہیں تو کہنے لگی کہ میں مہینے کے دس ہزار روپے کماتی ہوں ۔ جس پر اقرار الحسن نے لڑکی کو نوکری کی پیشکش کی جسے اس نے قبول کیا اور پوچھا کہ میں مجھے کیا کرنا ہوگا ۔اقرار الحسن نے کہا کہ میر ا چھوٹا سا بچہ ہے اسے سنبھالنا ہوگا۔ خاتون نے کہا کہ مجھے اپنے بچوں کو بھی دیکھنا ہوگا اس لیے میں آپ کو 12 گھنٹے ہی دے سکوں گی جس پر اقرار الحسن نے اس خاتون کو ملازمت پر رکھ لیا ۔خاتون کا کہناتھا کہ میں یہ کام چار مہینے سے کر رہی ہوں جبکہ ایک مہینہ قبل ہی میری شوہر کے ساتھ علیحدگی ہوئی ہے اور یہ کام مجھ سے اس نے ہی شروع کروایا تھا ۔اس کا کہناتھا کہ میں نے کہا کہ اگر میں نے خود ہی کماکر کھانا ہے تو میں اپنے بچوں کو بھی کھلا لوں گی اس لیے تم سے علیحدگی اختیارکر رہی ہوں ۔خاتون نے بتایا کہ ویسی تو مجھے بتانے سے منع کیا گیا ہے لیکن مجھے یہاں پر ایک مرد کے تین سو روپے دیئے جاتے ہیں۔

Iqrar ul Hassan, progra, sar e aam, live, raided, at, a, sex, house, then, terrible, facts, revealed

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website