پیرس، ٹرین حادثہ انتہائی افسوسناک، جاں بحق اورزخمیوں کیلئے وزیراعظم اورحکومت پاکستان کے فوری اقدامات قابل تحسین ہیں، چوہدری اشفاق جٹ
پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان تحریک انصاف فرانس کے نامزد نائب صدرچوہدری اشفاق جٹ نے اندوہناک ٹرین حادثہ پرگہرے رنج ودکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ جاں بحق افراد کی مغفرت فرمائیں اور زخمیوں کو جلد صحتیابی عطا فرمائیں اوران کے لواحقین کو صبرجمیل عطا فرمائیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان اوروزیراعلیٰ پنجاب کا فوری انکوائر ی کا حکم قابل تحسین۔ ذمہ داروں کو قرارواقعی سزا ملنی چاہیے تاکہ آئندہ ایسے حادثات رونما نہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت ملک بھر میں یکساں سہولیات اور ان کی بہتری کیلئے جوکوششیں کر رہی ہے وہ قابل تحسین ہیں۔