counter easy hit

عمران خان کے استعفے کا آغاز۔۔۔!!! اسمبلیوں کی تحلیل اور دوبارہ انتخابات کے حوالے سے اہم خبر سامنے آگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) جمیعت علماء اسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کااستعفیٰ آغاز ہوگا ، وزیراعظم کے استعفے کے بعد اسمبلیوں کی تحلیل اور دوبارہ انتخابات کا شیڈول سامنے لانا پڑے گا،ہمارے آزادی مارچ کی عمران خان کے 126دن کے دھرنے سے کوئی مماثلت نہیں ۔ نجی ویب سائٹ سے خصوصی

گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ یہ ناجائز حکومت ناجائز حکمران ہیں جو دھاندلی کے ووٹ سے برسراقتدار آئی ہے، یہاں پر تاحد نظر عوام کا سمندرہے،عوام کا مطالبہ ہے کہ پاکستان میں جمہوری حکومت ہو، عوام کی حقیقی نمائندگی کی حامل حکومت ہو ، فراڈ الیکشن کی بنیاد پر حکمرانی کو عوام تسلیم نہیں کرتے۔انہوں نے ہمارا عمران خان کے 126دن کے دھرنے سے کوئی موازنہ نہیں ہے۔ہم اس کی کوئی پیروی نہیں کررہے، ہم یہ بھی نہیں کہہ رہے کہ انہوں نے 126دن کا دھرنا دیا ہم بھی دیں گے،نہ یہ کہہ رہے کہ وہ ڈی چوک گئے ہم بھی جائیں ۔کوئی مماثلت نہیں ہے۔ ہم نے پورے ملک میں 15ملین مارچ کیے، اس سے فضا ء بنی اور یہ عوام یہاں اپنی سوچ کے تحت آئی ہے۔انہوں نے ایک سوال پرکہا کہ وزیراعظم عمران خان کا استعفیٰ آغاز ہوگا ، اس کے بعد اسمبلیوں کی تحلیل اور دوبارہ انتخابات کا شیڈول سامنے لانا پڑے گا۔مزید برآں سربراہ جے یوآئی (ف) مولانا فضل الرحمان نے آزادی مارچ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے حکومت کومستعفی ہونے کیلئے 2 دن کی مہلت دے دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف اور آصف زرداری نے یہ بات سن لی ہے۔ لیکن ہم جن کو سنانا چاہتے ہیں وہ ہماری بات سن لیں، 2 دن میں استعفیٰ نہیں دیا توآئندہ کا لائحہ عمل دیں گے، حکومت کو جانا ہوگا۔ ہم مزید صبروتحمل کا مظاہرہ نہیں کرسکتے، ہم پرامن لوگ ہیں، چاہیں تووزیراعظم کو گھرسے باہر نکال دیں۔

Imran Khan's, resignation, starts, now, assemblies, will, be, dissolve,

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website