نااہل حکومت کیخلاف عوامی جذبات مکمل طور پربہہ نکلے، عوام نے فیصلہ دیدیا ہے، اصغر خان
پیرس/اسلام آباد(ایس ایم حسنین)پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ فرانس کے صدر چوہدری محمداصغر خان نے کہا ہے کہ نااہل حکومت کیخلاف عوامی جذبات مکمل طور پربہہ نکلے ہیں ان کو مولانا فضل الرحمن جیسے لیڈر نے ایک اشارہ کیا اور وہ حکومت سے بیزاری کا اظہار کرنے دارالحکومت پہنچ گئے۔
انہوں نے کہا کہ جعلی اور سلیکٹڈ حکمرانوں نے انتشار کی سیاست کی وجہ سے قوم کو بھی منتشر کرنے کی کوشش کی ہے لیکن عوام مسئلہ کشمیر پر یک جان اور ایک آواز ہیں اور نالائق نیازی کے ساتھ نہیں بلکہ کشمیریوں کے ساتھ پوری یکسوئی کے ساتھ کھڑے ہیں ,احتساب کے نام پر تماشا ہو رہا ہی, نااہل حکومت چند مہینوں کی مہمان ہے، حکمرانوں کی نا اہلی اور نالائقیوں کی وجہ سے امن و امان کی صورت حال کے ساتھ ساتھ ملکی معیشت کا بھی برا حال ہے۔