counter easy hit

شائقین کرکٹ کے لیے بُری خبر : کرکٹ بورڈ کا سابق سابق کپتان کو عدالت میں گھسیٹنے کا فیصلہ

میرپور (ویب ڈیسک) بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے سابق کپتان شکیب الحسن کو عدالت میں گھسیٹنے اور ہرجانے کا دعویٰ کرنے کا اعلان کر دیا۔ بنگلادیشی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شکیب الحسن کو مقامی ٹیلی کام کمپنی کا برانڈ ایمبیسڈر بننا مہنگا پڑگیا، کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ آل راؤنڈر کو بورڈ کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر شو کاز نوٹس جاری کیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شکیب الحسن نے 22 اکتوبر کو بنگلادیش کی مقامی ٹیلی کام کمپنی گریمی فون کو برانڈ ایمبیسڈر کی حیثیت سے جوائن کیا تھا۔ فریقین کے درمیان بنگلادیش کی قومی ٹیم کے کرکٹرز کی جانب سے 11 نکاتی مطالبے پر ہڑتال کی کال کے ایک روز بعد معاہدہ ہوا تھا تاہم 23 اکتوبر کو ہڑتال ختم کردی گئی تھی۔ شکیب الحسن ہڑتال کے موقع پر پیش پیش تھے۔ بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے پلیئرز معاہدے کے مطابق نیشنل کانٹریکٹ کے تحت کوئی بھی کرکٹر ٹیلی کام کمپنی کو جوائن نہیں کرسکتا۔ بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے صدر نظم الحسن کا کہنا ہے کہ اگر شکیب الحسن اطمینان بخش جواب نہ دے سکے تو سخت ایکشن لیا جائے گا۔ بنگلادیشی بورڈ کے صدر کا کہنا ہے کہ وہ یہ معاہدہ (ٹیلی کام کمپنی کے ساتھ) نہیں کرسکتے اور وہ ایسا کیوں نہیں کرسکتے یہ ہمارے معاہدے کے کاغذات میں واضح طور پر بیان کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم قانونی کارروائی کرنے جارہے ہیں، اس معاملے میں ہم کسی کو نہیں چھوڑ سکتے، ہم معاوضے کے لیے کہیں گے، ہم کمپنی اور اس کے ساتھ ساتھ کھلاڑی سے معاوضہ چاہتے ہیں۔ بورڈ کے صدر نے کہا کہ معاضے کے لیے کمپنی کو قانونی نوٹس بھیجنے اور شکیب الحسن کو وضاحت پیش کرنے کے لیے خط تحریر کرنے کا کہہ دیا ہے۔ واضح رہے کہ بنگلہ دیش اور بھارت کے درمیان تین ٹی 20 اور دو ٹیسٹ میچز کی شیڈولڈ سیریز سے قبل شکیب الحسن جمعے کو پریکٹس سیشن میں بھی شرکت نہیں کرسکے تھے۔ ہیڈ کوچ رسل ڈومنگو آل راؤنڈر طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے پریکٹس سیشن میں شریک نہیں ہوسکے۔

Bad News, for, Cricket, fans, PCB, decided, to, sue, in,court, ex-Pakistan, captain

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website