اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) شہباز شریف کی جانب سے امدادی رقم میں خردبرد کی خبر دینے والے اخبار نے کچھ عرصہ پہلے وزیراعظم عمران خان کے حوالے سے شائع کی گئی خبر سامنے آگئی ہے۔ ڈیلی میل نے کچھ عرصہ قبل خبر شائع کی کہ ’’عمران خان کی سابقہ بیوی جمائمہ خان ان کے ایک اور بچے کی ماں بن گئیں ہیں‘‘۔
اخبار نے دعویٰ کیا کہ جمائمہ خان وزیراعظم عمران خان کی بیٹی ٹائرن وائٹ کو پال رہی ہیں۔اخبار نے دعویٰ کیا کہ جمائمہ اور ان کے بیٹوں سلمان اور قاسم کے ساتھ تصاویر میں ایک تصویر میں ایک لڑکی دیکھی گئی ہے جو کہ ٹائرن وائٹ ہے اوراس کے والد وزیراعظم عمران خان ہیں جبکہ اس کی ماں سیتا وائٹ ہے۔
اس حوالے سے سینئیر صحافی حامد میر نے ترجمان وزیرِ اعلیٰ پنجاب شہباز گل سے سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ یہ اخلاق سے گری ہوئی خبر ہے اور کہیں سے بھی ایسی خبریں آجاتی ہیں۔شہباز گل نے کہا کہ یہ ایسی خبر شریف خاندان کے حوالے سے بھی آتی تو میں اس پر بات نہ کرتا کیونکہ یہ اخلاق سے گری ہوئی بات ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روزبرطانوی اخبار ڈیلی میل نے ہی دعوی کیا تھا کہ شہباز شریف نےزلزلہ متاثرین کے فنڈز کے اربوں روپے خردبرد کر منی لانڈرنگ کے ذریعے برطانیہ بھیج دیے۔ برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ شہباز شریف نے زلزلہ متاثرین کے لیے آنے والی امداد میں سے کروڑوں روپے خردبرد کر کے برطانیہ میں اپنے اکاوٴنٹ میں بھیج دیے اور یہ پیسے منی لانڈرنگ کے ذریعے بھیجے گئے۔ڈیلی میل کے مطابق شہباز شریف کے لیے منی لانڈرنگ کرنے والا آفتاب محمود نامی شخص سامنے آیا ہے جس نے اس منی لانڈرنگ کا اعتراف کیا ہے۔ برطانوی اخبار کے مطابق ڈی ایف آئی ڈی فنڈ میں سے بھی کچھ پیسے خردبرد کیے گئے جنہیں پہلے منی لانڈرنگ کے ذریعے برمنگھم بھیجا گیا جہاں سے وہ شہباز شریف کے اکاوٴنٹ میں منتقل کر دیے گئے۔ پی ٹی آئی نے ثابت کرنے کی کوشش کی تھی کہ ڈیلی میل سچا اخبار ہے۔