counter easy hit

ویڈیو لیکس: کب کیا ہوا ؟ کس نے کس کو اور کیسے خریدا؟ رابی پیرزادہ نے خود میدان میں آکر ساری کہانی بیان کر دی

لاہور(ویب ڈیسک) معروف گلو کارہ رابی پیرزادہ نے کہا ہے کہ سازشی گروہ نے کسی طرح میرا موبائل ڈیٹا ہیک کیا، شاید میری سابق مینیجر یا میرے کسی بہت قریبی جاننے والے کو خریدا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ میرے خلاف سوچی سمجھی سازش کی جارہی ہے کیونکہ میں بھارت کےزیر انتظام کشمیر میں جاری بھارتی فوج کی جارحیت کے خلاف آواز بلند کر رہی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے بتایا کہ میرے خلاف بہت پہلے مہم شروع ہوچکی تھی، پہلے ایک جھوٹی خبر پھیلی کہ ایف بی آر نے مجھے نوٹس بھیجا، حالانکہ ایف بی آر نے مجھے کوئی نوٹس نہیں بھیجا تھا مگر یہ خبر سب نیوز چینلز پر چلی، اس کے بعد میں لندن ہیتھرو سے سفر کر رہی تھی کہ وہاں موجود ائیرپورٹ انتظامیہ نے بغیر کسی وجہ کے چار گھنٹے تک میری تلاشی لی اور کہا کہ میرے پاس بارودی مواد ہے۔اس کے بعد مجھے وائلڈ لائف پر چالان بھیجا جاتا ہے، میں وائلڈ لائف کے ساتھ تصاویر کوئی پانچ سال سے پوسٹ کر رہی تھی مگر مجھے اب چالان بھیجا جاتا ہے گرفتاری وارنٹ کے ساتھ۔ رابی کا کہنا ہے سازش کرنے والوں کو جب اندازہ ہوگیا کہ وہ ان کے خلاف کامیاب نہیں ہو سکے تو انہوں نے تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے کی غلیظ حرکت کی۔

RABI PIRZADA, HIMSELF, CLEARED, THAT, WHO, PURCHASED, AND, SPREAD, ALL, HER, VIDEOS, ON, INTERNET

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website