counter easy hit

اچھا تو یہ بات تھی۔۔۔ جو یہ کام کرنا جانتا ہے اس کے ساتھ وزیراعظم عمران خان کیاکرتے ہیں؟ مولانافضل الرحمان نے شرمناک الزام عائد کردیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہاہے کہ جو ملک چلاناجانتاہے اس کو جیل میں ڈال دیا گیا،آصف زرداری کی صحت کیلئے دعا گو ہوتفصیلات کے مطابق صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہاہے کہ آصف علی زرداری کی صحت کیلئے دعا گو ہوں۔میری دعائیں آصف علی زرداری کے لئے ہیں۔ اللہ انہیں صحت دے۔انہوں نے کہا کہ جو ملک چلاناجانتاہے اس کو جیل میں ڈال دیا گیا۔

نااہل لوگوں کو ملک پرمسلط کردیاگیا۔ نااہلوں کوحکومت عطاکردی گئی توملک کیسے چلے گا؟ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ بنیادی طور پر سیاسی قیادت کی گرفتاری ناجائز عمل ہے۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق تجزیہ کار مظہر عباس نے کہاہے کہ ر یاست اس لئے کمزور ہورہی ہے کہ ریاست کے چاروں ستونوں میں دراڑیں پڑ رہی ہیں، پاکستان کے الیکشن میں دھاندلی نہیں ہوتی لیکن بہت خوبصورت انداز میں منیج کئے جاتے ہیں۔جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے مظہرعباس نے کہا کہ ریاست اس لئے کمزور ہورہی ہے کہ ریاست کے چاروں ستونوں میں دراڑیں پڑ رہی ہیں، پاکستان کے الیکشن میں دھاندلی نہیں ہوتی لیکن بہت خوبصورت انداز میں منیج کئے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف جب بھی ڈیل کرتے ہیں ، ان کو فوائد حاصل ہوتے ہیں اور جب ڈیل نہیں کرتے تو ان کو نقصانات ہوتے ہیں۔ نواز شریف کوایک ڈیل کے نتیجے ہی میں اقتدار میں لایا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تک ایسے کوئی شواہد نہیں ہیں جن کی بناءپرہم کہہ سکیں کہ ڈیل ہوئی ہے ۔مظہر عباس نے کہا کہ چودھری غلام سرور عمران خان کی کابینہ کے وزیر ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ ڈیل ہوئی ہے ۔ان کی بات کا نوٹس سب سے پہلے عمران خان کولینا چاہئے۔انہوں نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان کویہ بات ماننی پڑے گی کہ کونسا جوڈیشل فورم ہو جو یہ فیصلہ کرے کہ 2018کے الیکشن دھاندلی زدہ تھے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے جوڈیشل کمیشن بنانے کی پیشکش بری نہیں ہے ، صرف اپوزیشن جماعتوں کے الیکشن کو دھاندلی زدہ کہنے سے حکومت گھر نہیں جاسکتی ۔

Molana Fazalur Rahman, alleged,ImranKhan, of, convicting, leaders, into, jail

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website