لاہور (ویب ڈیسک)ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نو از شریف کے پلیٹ لیٹس مزید کم ہو گئے ہیں، پاکستان میں دستیاب ہرممکن علاج کیا جا رہا ہے مگر پلیٹ لیٹس مستحکم نہیں ہو رہے ۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ نواز شریف کے پلیٹ لیٹس مزید کم ہو گئے ہیں، پاکستان میں دستیاب ہرممکن علاج کیا جا رہا ہے مگر پلیٹ لیٹس مستحکم نہیں ہو رہے ہیں ، ڈاکٹروں کے مطابق نواز شریف کی حالت انتہائی تشویشناک ہے،ڈاکٹروں کے بورڈ کا ہنگامی اجلاس جاری ہے۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق تجزیہ کار مظہر عباس نے کہاہے کہ ر یاست اس لئے کمزور ہورہی ہے کہ ریاست کے چاروں ستونوں میں دراڑیں پڑ رہی ہیں، پاکستان کے الیکشن میں دھاندلی نہیں ہوتی لیکن بہت خوبصورت انداز میں منیج کئے جاتے ہیں۔جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے مظہرعباس نے کہا کہ ریاست اس لئے کمزور ہورہی ہے کہ ریاست کے چاروں ستونوں میں دراڑیں پڑ رہی ہیں، پاکستان کے الیکشن میں دھاندلی نہیں ہوتی لیکن بہت خوبصورت انداز میں منیج کئے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف جب بھی ڈیل کرتے ہیں ، ان کو فوائد حاصل ہوتے ہیں اور جب ڈیل نہیں کرتے تو ان کو نقصانات ہوتے ہیں۔ نواز شریف کوایک ڈیل کے نتیجے ہی میں اقتدار میں لایا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تک ایسے کوئی شواہد نہیں ہیں جن کی بناءپرہم کہہ سکیں کہ ڈیل ہوئی ہے ۔مظہر عباس نے کہا کہ چودھری غلام سرور عمران خان کی کابینہ کے وزیر ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ ڈیل ہوئی ہے ۔ان کی بات کا نوٹس سب سے پہلے عمران خان کولینا چاہئے۔انہوں نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان کویہ بات ماننی پڑے گی کہ کونسا جوڈیشل فورم ہو جو یہ فیصلہ کرے کہ 2018کے الیکشن دھاندلی زدہ تھے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے جوڈیشل کمیشن بنانے کی پیشکش بری نہیں ہے ، صرف اپوزیشن جماعتوں کے الیکشن کو دھاندلی زدہ کہنے سے حکومت گھر نہیں جاسکتی ۔