تحریک انصاف استحصالی نظام کا خاتمہ کریگی، عوام کو ترقی سے کوئی نہیں روک سکتا، چوہدری سلیم بوڑا
پیرس/اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان تحریک انصاف فرانس کے مرکزیراہنما چوہدری سلیم بوڑا نے کہا ہے کہ تحریک انصاف باریاں لینے والے سیاستدانوں کا دیا ہوا استحصالی نظام کو ختم کر کے دم لے گی، پاکستان میں طاقتور اورامیر طبقے کیلئے علیحدہ قانون اور ضابطے ہیں جبکہ غریب اور نادار عوام کیلئے الگ ضابطے ہیں جس سے ملک میں اجتماعی ترقی کی سوچ کا فقدان ہے۔
وزیراعظم عمران خان پوری قوم کو وحدت کی لڑی میں پرونے میں کامیاب ہوجائیں گے۔ ان کی طرف سے پاکستان میں یکساں نظام تعلیم، یکساں نظام انصاف اور تمام خامیوں کی تشخیص کردی گئی ہے اور انشااللہ وزیراعظم عمران خان کی مخلص اوردلیرانہ قیادت ان تمام امراض کا جڑ سے خاتمہ کردے گی اور اجتماعی ترقی کا ہدف ضرور حاصل کرینگے۔