لاہور (ویب ڈیسک) ٹی وی کی نامور اور خوبرو اداکارہ ماہ نور بلوچ نے کہا ہے کہ میں نے شوبز نہیں چھوڑا بلکہ گھریلو مصروفیات کی وجہ سے عارضی کنارہ کشی اختیار کر رکھی ہے،جب بچے تھوڑے سمجھدار ہو ں گے تو دوبارہ سے ٹی وی پر کام شروع کر دوں گی۔
ایک انٹر ویو میں ماہ نور بلوچ نے کہا کہ مجھے شوبز سے پہچان ملی میں اسے نہیں چھوڑ سکتی ۔ یہ تاثر سراسر غلط ہے کہ میں نے شوبز سے کنارہ کشی اختیار کر لی ہے بلکہ میں بہت جلد ٹی وی ڈراموں میں کام کرتی ہوئی نظر آﺅں گی ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ایک فلم میں کام کیا تھا لیکن مستقبل میں ایسا کوئی ارادہ نہیں بلکہ میں خود کو صرف ٹی وی تک ہی محدود رکھوں گی ۔49 سالہ اداکارہ رواں سال رومانوی اور کامیڈی سے بھرپور ٹیلی فلم ’ اپنی اپنی لوسٹوری‘ میں معروف اداکارہ اعجاز اسلم کے ہمراہ مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں جبکہ ان کے ہمراہ اظفر رحمان ، صدف کنول اور ایاز سومرو بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ واضح رہے کہ کاشف سلیم کی ہدایت کاری میں بننے والی ماہ نور بلوچ ٹیلی فلم ’ اپنی اپنی لو سٹوری‘ رواں سال عید الاضحی پر ریلیز کیا گیا تھا۔ سوشل میڈیا کے مطابق اداکارہ ماہ نور بلوچ 14جولائی 1970کو کراچی میں پید ا ہوئیں۔ انہوں نے ماڈلنگ اور ٹی وی پر اداکاری میں کامیابی حاصل کی اور آج فلموں میں بھی اداکاری کر رہی ہیں۔