counter easy hit

ٹی وی کی مشہور اور سابقہ اداکارہ عائشہ خان اور میجر عقبہ کے گھر خوشیوں کا سماں۔۔۔ مبارکباد دینے والوں کی لائنیں لگ گئیں

اسلام آباد (ویب ڈیسک) معروف پاکستانی ٹی وی کی سابقہ اداکارہ عائشہ خان اور میجر عقبہ کے گھر خوشیوں کا سمان، مبارکباد دینے والوں کی لائنیں لگ گئیں، سابق اداکارہ عائشہ خان اورمیجرعقبہ ملک کو خدا نے بیٹی کی رحمت سے نوازا ہے۔ اداکارہ عائشہ خان کے گھر دوروز قبل بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

جس نے بھی دیکھی اُسے اپنی آنکھوں پر یقین ہی نہ آیا ۔۔۔!!! رابی پیر زادہ کی ایک اور ویڈیو منظر عام پر آگئی

 

انہوں نے اسلام آباد کے نجی اسپتال میں بیٹی کو جنم دیا ہے۔ یہ خبر سوشل میڈیا پر شیئر ہوتے ہی ان کے چاہنے والوں کی جانب سے عائشہ اور ان کے شوہر کو مبارکباد اور نیک تمنائیں دینے کا سلسلہ جاری ہے۔ اداکارہ عائشہ خان نے گزشتہ برس اپریل میں میجر عقبہ ملک سے شادی کی تھی تاہم انہوں نے شادی کے بعد شوبز انڈسٹری کو مکمل طور پر خیر باد کہہ دیا تھا۔ عائشہ کے اس فیصلے سے ان کے مداحوں کو مایوسی ہوئی تھی تاہم لوگوں نے ان کی نئی زندگی کے لیے ڈھیروں مبارکباد دی تھی۔ واضح رہے کہ عائشہ خان کے شوہر میجر عقبہ ملک نے برٹش رائل ملٹری اکیڈمی سے شہزادہ ولیم کے ساتھ گریجویشن کیا اور وہ پہلے پاکستانی ہیں جنہوں نے نوجوان کیڈٹس کو ملٹری کی تربیت فراہم کی۔ میجرعقبہ پہلے پاکستانی ملٹری آفیسرہیں جنہوں نے آر ایم اے ایس میں پلاٹون کمانڈر کی حیثیت سے فرائض انجام دیئے اور اعزازی تلواربھی جیتی۔

major uqba and, famous, actress, aisha khan, have, a, baby, girl, this, week, extreme, happiness,

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website