counter easy hit

مشکلات ختم ، جلد وہ دن آنے والے ہیں جب ۔۔۔۔ تحریک انصاف کی نامور خاتون رہنما نے پاکستانیوں کو خوشخبری سنا دی

جدہ(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان ملک کے موجودہ سسٹم کے خلاف لڑ رہے ہیں انہوں نے سسٹم کو بہتر کرنے کا بیڑا اٹھایا ہوا ہے وہ تمام رکاوٹوں کے باوجود ملک سے ’’سٹیٹس کو‘‘ توڑ کر عوام کو استحصال سے پاک سسٹم دینے کا تہیہ کئے ہوئے ہیں اور اب وہ دن دور نہیں جب

My Boss Daughter in Urdu

عام آدمی سکون کا سانس لے سکے گا ان خیالات کا اظہار سندھ سے تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی و کشمیر کمیٹی نزہت پٹھان ایڈوکیٹ نے یہاں تحریک انصاف جدہ سٹی کی طرف سے اپنے اعزاز میں دئیے گئے عشائیہ میں کیا جس کی صدارت جدہ سٹی کے صدر قیصر جاوید قریشی نے کی. انہوں نے کہا کہ عمران خان کی اورسیز پاکستانیز سے بہت توقعات ہیں، آپ کے جذبے انکے لئیے بڑی اہمیت کے حامل ہیں، ملک کو اب ترقی کی راہ پر ڈالنا ہے اور اسکی شروعات عمران خان کی قیادت میں شروع ہو گئی ہیں اور آج پاکستان کی معشیت بہتری کی طرف گامزن ہے جس کے دور رس نتائج جلد آنا شروع ہونگے۔ جبکہ دوسرے مرحلے میں نوجوانوں کو روزگار دینے پر کام شروع ہو گا۔ اسی طرح نوجوانوں کو اپنا کاروبار شروع کرنے کے لئے بلا سود قرضے دینا شروع کر دئیے ہیں۔ نزہت پٹھان ایڈووکیٹ نے کہا کہ ماضی میں مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں کشمیر پر کوئی کام نہیں ہوا بلکہ فنڈز کسی اور مقصد کے لئے استعمال کئے گئے۔ اس سے پہلے جب ایم این اے نزہت پٹھان عمرہ کی ادائیگی کے بعد جدہ پہنچی تو ان کا استقبال پی ٹی آئی سعودی عرب کی وومن سیکرٹری ثناء شعیب، جنرل سیکرٹری سعودی عرب خواجہ حماد،ڈپٹی جنرل سیکرٹری چوہدری ظہیر احمد، فنانس سیکرٹری اسماعیل رضا، ممبر مینجمنٹ کمیٹی انجینئر ریاض شاہین آفریدی، صدر جدہ سٹی قیصرجاوید ،نائب صدر طارق ندیم، جنرل سیکرٹری لیاقت علی خان، فنانس سیکرٹری شعیب الطاف،انفارمیشن سیکرٹری رضوان انور وڑائچ، وومن سیکرٹری سارہ قمر، یوتھ سیکرٹری یاسمین اعجاز اور ممبر شپ کورڈینیٹر عابدہ جاوید نے کیا. تقریب کا باقاعدہ آغاز منیر احمد نے تلاوت قرآن پاک سے کیا.اس کے بعد پاکستان تحریک انصاف سعودی عرب کے صدر عقیل آرائیں کی والدہ ماجدہ اور سابقہ جنرل سیکرٹری ویسٹرن ریجن انجم اقبال وڑائچ کے والد محترم کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی. نظامت کے فرائض جدہ سٹی کے انفارمیشن سیکرٹری رضوان انور وڑائچ نے ادا کیے. ایم این اے نزہت پٹھان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انھیں فخر ہے اوورسیز پاکستانیوں پر جو عمران خان کے نظریے کو اپنا نظریہ سمجھتے ہیں اور یہاں محنت مزدوری کر کے حلال رزق کمانے کے ساتھ ساتھ اپنے ملک پاکستان اور عمران خان کو سپورٹ کرتے ہیں،اسی وجہ سے عمران خان نے ہمیشہ اپنے خطابات میں اوورسیز پاکستانیوں کا نام لیا اور انکی محنت کو سراہا، اس موقع پر کارکنوں نے شکایات کے دھیر لگا دئیے اور قیادت کا کارکنوں کو وقت نہ دینے کی شکایت کیں بعد ازاں انہوں نے عہدیداروں کے سوالات کے جوابات بھی دیے اور انکے مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی. انھوں نے اوورسیز پاکستانیوں کے تحفظات دور کرنے کے لئے وعدہ کیا کہ انکی آواز زلفی بخاری اور شاہ محمود قریشی تک ضرور پہنچاوں گی۔اوورسیز پاکستانیوں کے لئے ہر آنے والی سکیم میں مخصوص کوٹہ سسٹم کے لئے بھی ہر فارم پر آواز اٹھاوں گی. آخر میں انھوں نے تمام ممبران اور کارکنان کا شکریہ ادا کیا.اس کے علاوہ پروگرام میں ممبر شپ کوآرڈینیٹر چوہدری منیر احمد، نادیہ عثمان، فرزانہ منیر، شاہد امجد اور رؤف گوندل نے شرکت کی۔

difficulties, ended, Pakistan, Tehreek e Insaf, women, gien, happy, news, to, Pakistanis

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website