راولپنڈی (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد دل کی تکلیف میں مبتلا ہو گئے، وزیر ریلوے کو چیک اپ کے لیے ہولی فیملی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، شیخ رشید نے کہا کہ طبیعت میں خرابی کے باعث ہسپتال گیا، ایم این اے شیخ راشد شفیق نے بتایا کہ شیخ رشید کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے،
تفصیلات کے مطابق شیخ رشید کو لوگوں سے ملاقات کے دوران دل میں تکلیف ہوئی۔ شیخ رشید کو دل کی تکلیف ہوئی،اسپتال میں طبی معائنے کے لئے چلے گیے، شیخ رشید کا راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں طبی معائنہ گیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید گرلز کالج میں تقریب میں شرکت کے بعد گھر پہنچے جہاں ان کو دل کی تکلیف ہوئی جس پر انہیں فوری طور پر راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کردیاگیا، راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ڈاکٹرز نے شیخ رشیدکا طبی معائنہ کیا اور ان کے مختلف ٹیسٹ کئے گئے،وزیر ریلوے کو راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے ہولی فیملی ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے جہاں ان کے مختلف ٹیسٹ کئے جائیں گے ۔