مظلوم کشمیریوں کومحبوس کئے سو سے زائد دن گزرچکے، عالمی برادری ہوش کے ناخن لے، مرزا ساجد جرال
پیرس/اسلام آباد(ایس ایم حسنین) فرانس کے ممتاز سیاسی وسماجی و کشمیری راہنما مرزا ساجد جرال نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کو 107 دن ہوچکے ہیں مقبوضہ وادی میں عوام آہوں اورسسکیوں میں زندہ ہیں عالمی برادری کا ضمیر سو رہا ہے۔ کشمیری عوام کتنا برداشت کریں گے۔
انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ مسئلہ کشمیر سے تعلقات میں عالمی برادری کے الفاظ اور اقدامات دوٹوک ہونے چاہییں۔ انہوں نے بتایا کہ عالمی برادری انسانی حقوق کی پامالیوں پر اپنی خاموشی توڑے اوربھارت پرزور دے کہ وہ کشمیریوں کو ان کے حقوق دے۔