counter easy hit

بریکنگ نیوز: کابینہ میں ایک بار پھر توسیع کا فیصلہ ۔۔۔کون کون گھر جائے گی اور کس کی لاٹری لگنے والی ہے ؟ تازہ ترین خبر

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پیپلز پارٹی نے سندھ کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کرلیا ، چار سے پانچ نئے معاون خصوصی کابینہ میں شامل کئے جائیں گے ۔ نجی نیوز چینل کے مطابق پیپلز پارٹی نے سندھ کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کرلیاہے جس کے تحت موجودہ وزراءکے محکموں میں رد وبدل کیا جائے گا ۔

ایسی ویسی غیرت : اپنی محبوبہ سے ملنے والے نوجوان کے ساتھ لڑکی کے گھر کی 4 عورتوں نے ایسی کارروائی ڈال دی کہ اہل علاقہ ہکا بکا رہ گئے

 

چار سے پانچ نئے معاون خصوصی سندھ کابینہ میں شامل کئے جائیں گے جبکہ محکمہ تعلیم سمیت مختلف محکمے وزراء کو دیئے جانے کا امکان ہے ۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق ہائیکورٹ نے ابرارالحق کی بطور چیئرمین ہلال احمرتعیناتی کا حکم معطل کردیا ہے. اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے معروف گلوگاراور تحریک انصاف کے رہنما ابرارالحق کی بطور چیئرمین ہلال احمر تعیناتی کا حکم معطل کردیا. اسلام آباد ہائیکورٹ نے سماعت کے دوران اٹارنی جنرل انور منصور سے استفسار کیا کہ قانون بتائیں کہ کیا یہ تعیناتی خاص مدت کی تقرری ہوتی ہے.وکیل درخواست گزار نے کہا کہ مینیجنگ باڈی نے رولز بنائے ہیں جس کے مطابق چیئرمین کا تقررتین سال کے لیے ہوگا، جس پر چیف جسٹس اطہر من اللہ کہا کہ چیئرمین کو ہٹانے کا طریقہ کہاں لکھا ہے.درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ رولز میں چیئرمین کو ہٹانے کا کوئی طریقہ موجود نہیں عدالت نے اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ مینیجنگ باڈی نے رولز بنائے، کیسے اس کو عہدے سے ہٹایا جاسکتا ہے، رول دس اے کے تحت چیئرمین کو برطرف تو نہیں کیا جاسکتا. اٹارنی جنرل نے کہا کہ ایگزیکٹو کے پاس اختیار ہے کہ کسی وقت بھی چیئرمین کو برطرف کردے، چیئرمین کی برطرفی کا نوٹیفکیشن چیلنج نہیں کیا گیا، چیئرمین کے خلاف کوئی الزام نہیں اس لیے ان کو کوئی نوٹس نہیں کیا گیا. چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ قانون میں موجود رول کے ہوتے ہوئے حکومت کیسے چیئرمین کو ہٹاسکتی ہے عدالت نے اٹارنی جنرل، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، ابرار الحق و دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا.CABINET, WILL, BE, EXPANDED, MORE, ASAD UMAR, WILL, BE, MINISTER, PLANNING, AND, DEVELOPMENT

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website