سیاسی مک مکا کی کہانی بہت پرانی ہے، سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کا علاج کیلئے بیرون ملک روانہ ہونا بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے، ن لیگی راہنما کا لائیو انٹرویو میں انکشاف
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف اینکر اورتجزیہ نگار ندیم ملک کے پروگرام ندیم ملک لائیو میں میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیرفیصل واوڈا نے جب میاں محمد نواز شریف کے بیرون ملک جانے کو مسلم لیگ ن اورعدلیہ کی ملی بھگت قرار دیا تو ن لیگ کے ترجمان مصدق ملک نے برجستہ اس کا جواب دیااور وفاقی وزیراوران کی پارٹی کے میاں محمد نواز شریف کے بیمار ہونے سے لے کر علاج معالجہ کی روداد یادکرواتے ہوئے کیا کچھ کہہ دیا ذرا سنیے!