اسلام آباد(ویب ڈیسک) نواز شریف گزشتہ شب لندن پہنچے،سابق وزیراعظم ائیرپورٹ سے اپنی رہائشگاہ ایون فیلڈ فلیٹ پہنچے۔ ان کے صاحبزادے حسین نواز، حسن نواز اور بھتیجے سلمان شہباز بھی نواز شریف کے ہمراہ رہائشگاہ پہنچے۔ نواز شریف کے سمدھی اور سابق وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے نواز شریف کا گھر میں استقبال کیا،
اس موقع پر گھر کو پھولوں اور گلدستوں سے سجایا گیا تھا۔نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان اور بھائی شہباز شریف بھی ان کے ہمراہ موجود تھے،اب کچھ ویڈیوز اور تصاویر سامنے آ گئی ہیں جن میں لندن میں نوازشریف کی رہائشگاہ ایون فیلڈ کے باہر لوگوں کو احتجاج کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔اس سے قبل بھی اس جگہ پر احتجاج ہو چکا ہے۔