لندن (ویب ڈیسک) نواز شریف نے لندن کے ایون فیلڈ اپارٹمنٹس میں قیام کیا ، ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان بھی ساتھ ہیں، ہارلے سٹریٹ کلینک میں علاج کے انتظامات مکمل کر لئے گئے، سابق وزیراعظم کی آج ڈاکٹر کے ساتھ پہلی اپائنٹمنٹ ہوگی، مختلف ٹیسٹ کئے جائیں گے۔سابق وزیراعظم نواز شریف علاج کیلئے قطر
ائیر ویز کی ائیر ایمبولینس کے ذریعے لندن پہنچ گئے، ہیتھرو ائیرپورٹ پر شریف فیملی کے ارکان اور قریبی افراد نے استقبال کیا، سابق وزیراعظم کو ایون فیلڈ ہاؤس پہنچا دیا گیا، شہباز شریف اور ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان بھی ساتھ تھے۔نواز شریف کیلئے آج ہسپتال میں وقت لیا گیا ہے جہاں ان کے بلڈ، شوگر، کڈنی اور دل سمیت مختلف ٹیسٹ لئے جائیں گے۔ رپورٹس آنے کے بعد اس کا فیصلہ کیا جائے گا کہ ان کو علاج کیلئے امریکا منتقل کیا جائے یا نہیں۔ نواز شریف کے ساتھ ان کے صاحبزادے اور بھائی شہباز شریف بھی ہوں گے۔ ڈاکٹر عدنان نے لندن پہنچنے پر بتایا نواز شریف کی طبیعت پہلے سے کچھ بہتر ہے۔ شہباز شریف نے میڈیا سے گفتگو میں کہا قوم کی دعاؤں کے باعث نواز شریف لندن پہنچے ہیں، آج ڈاکٹر کے ساتھ پہلی اپوائنٹمنٹ ہے۔ حسین نواز کا کہنا ہے سیاسی بات نہیں کریں گے، پہلی ترجیح نواز شریف کا علاج ہے، اللہ ان کو صحت دے۔اس سے پہلے ائیر ایمبولینس لاہور سے 3 گھنٹے 30 منٹ کی مسافت کے بعد دوحہ پہنچی جہاں نواز شریف کو قطر کا شاہی پروٹوکول دیا گیا، امیر قطر شیخ تمیم التھانی کے چیف پروٹوکول آفیسر نے سابق وزیراعظم کو طیارے میں جا کر ریسیو کیا، نواز شریف کا دوحہ میں طبی معائنہ کیا گیا جبکہ طیارے کو ری فیول بھی کیا گیا۔لاہور سے لندن روانگی کیلئے ائیر ایمبولینس نے علامہ اقبال ائیرپورٹ سے منگل کی صبح 10 بجکر 30 منٹ پر اڑان بھری تھی، ایئر بس اے تھری 19 طیارے میں آئی سی یو، آپریشن تھیٹر اور وینٹی لیٹر جیسی سہولیات بھی موجود تھیں۔روانگی سے پہلے نواز شریف کے تمام ضروری ٹیسٹ کئے گئے جس کے بعد ڈاکٹرز نے کلیئرنس دی، سابق وزیراعظم قافلے کی صورت میں جاتی امرا سے ایئر پورٹ پہنچے، کارکنوں نے گاڑی پر گل پاشی بھی کی۔
To Download Video Right Click on Video
and Click Save Video As