counter easy hit

کچھ کالا ہے یا پوری دال ہی کالی ہے؟اپوزیشن کی الیکشن کمشنر کے ساتھ خفیہ ملاقاتیں۔۔۔ حکومت کوبڑا جھٹکا دینے کی تیاریاں، بھانڈا پھوڑ دیا گیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) معاون خصوصی اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اپوزیشن چاہتی یہی الیکشن کمشنر فیصلہ کریں، دال میں کچھ کالا ہے، اپوزیشن کو ایک دم کیسے یقین ہوگیا؟ کہ یہ الیکشن کمشنر درست فیصلہ دیں گے، دال میں کچھ کالا ہے یا پوری دال ہی کالی ہے یہ

ملازمتوں کے مواقع، سرکاری ،نیم سرکاری، پرائیویٹ، سکولز، کالج، یونیورسٹی، وغیرہ کے آج کےتمام اخبارات میں شائع ہونیوالے خالی آسامیوں کے اشتہارات

 

جلد پتا چل جائیگا۔ تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ اجلاس میں قراردیا گیا کہ اسلام فوبیا سے جڑا بیانیہ عالمی امن کیلئے خطرہ ہے۔پی ٹی آئی کور کمیٹی نے شر انگیز عمل اور اس سے جڑے بیانیہ کی شدید مذمت کی۔ او آئی سی اجلاس میں حکومت پاکستان اور عوام کیطرف سے قرارداد پیش کی جائیگی۔اجلاس میں او آئی سی اور یورپی یونین میں افسوسناک واقعہ اٹھانے پر اتفاق کیا گیا۔ یہ قرارداد کو دونوں بین الاقوامی فورم پر پیش کیا جائےگا۔ شرکاء نے کہا کہ ایسی ہرزہ سرائی سے انتہا پسندی کی سوچ پروان چڑھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اجلاس میں مہنگائی اور بےروزگاری کے خاتمے کیلئے خصوصی طور پر تجاویز پیش کی گئیں۔ فردوس عاشق نے کہا کہ نڈھال اور بے روزگار اپوزیشن میڈیا پرآنے کیلئے قیاس آرائیاں کر رہی ہے۔ اجلاس میں معیشت کیلئے طویل اور مختصر پالیسیوں پرتبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن فارن فنڈنگ معاملے پرعوام کو گمراہ کررہی ہے۔پی ٹی آئی الیکشن کمیشن میں اوورسیزپاکستانیوں کی سپورٹ کا جواب جمع کرا چکی۔ اوورسیزپاکستانیوں کی جانب سے پارٹی کی فنڈنگ فارن فنڈنگ نہیں کہلاتی۔ پی ٹی آئی کا مئوقف ہے الیکشن کمیشن میں اس عمل سے گزرنے پراعتراض نہیں۔ تاہم الیکشن کمیشن کو چاہیے کہ تمام سیاسی جماعتوں کا آڈٹ کرے۔ انہوں نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس سے متعلق اپوزیشن جھوٹا پروپیگنڈا کر رہی ہے۔تحریک انصاف کا دامن صاف ہے۔ پی ٹی آئی الیکشن کمیشن کو تمام تر تفصیلات فراہم کر چکی ہے۔ پی ٹی آئی قانونی مئوقف الیکشن کمیشن کے سامنے رکھے گی۔ پی ٹی آئی نے ہر طرح کے قانونی تقاضے پورے کئے ہیں۔ اب دیگر جماعتوں کی فنڈنگ سے متعلق درخواستوں کو بھی سنا جائے۔ اپوزیشن پی ٹی آئی حکومت کے خلاف کوئی اسکینڈل سامنے نہیں لا سکی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی ذات پرتنقید کرکے اپوزیشن اپنی چوریاں چھپانا چاہتی ہے۔اپوزیشن کا ڈس انفارمیشن سیل وزیراعظم کیخلاف پروپیگنڈے میں مصروف ہے۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اجلاس میں الیکشن کمیشن سے متعلق اپوزیشن کے بیانیے کی شدید مذمت کی گئی۔ اپوزیشن ہر طرف کہہ رہی ہے الیکشن شفاف آزادانہ نہیں ہوئے۔ ایک طرف اپوزیشن راتوں رات جتھا بنا کر الیکشن کمیشن کو فوی سماعت کا کہتی ہے۔ اس سے پی ٹی آئی بیانیے کو تقویت مل رہی ہے کہ دال میں کچھ نہ کچھ تو کالا ہے۔انہوں نے کہا کہ افراد آتے رہتے ہیں ادارے رہتے ہیں، کسی کو جلدی نہیں ہونی چاہیے۔ لیکن اپوزیشن چاہتی ہے یہی الیکشن کمشنر فیصلہ کریں۔ اب ایک دم اپوزیشن کو کیسے یقین ہوگیا؟ کہ یہ الیکشن کمشنر درست فیصلہ دیں گے۔ یہ گتھی جبھی سلجھے گی جب الیکشن سے آئین کی حکمرانی کی آوازیں باہرآئیں گی۔ دال میں کچھ کالا ہے یا پوری دال ہی کالی ہے آنیوالے دنوں میں پتا چل جائیگا۔اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت تحریک انصاف کی کورکمیٹی کا اجلا س ہوا۔ اجلاس میں ملک کی معاشی اور سیاسی صورتحال سمیت حکومتی کارکردگی پر بات چیت کی گئی۔ اجلاس میں کورکمیٹی ارکان نے پنجاب حکومت کی کارکردگی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ کورکمیٹی کے اجلاس میں ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔وزیراعظم عمران خان نے وزیرخارجہ کو ہدایت کی ہے کہ وزارت خارجہ ناروے واقعے پر فوری طور پر اوآئی سی کو پاکستان کے تحفظات سے آگاہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام کیخلاف اشتعال انگیزکارروائیاں کسی صورت برداشت نہیں کی جائیں گی۔ اسی طرح اجلاس میں پی ٹی آئی کورکمیٹی نے پنجاب حکومت کی کارکردگی اور انتظامی امور پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔کورکمیٹی نے پنجاب حکومت میں انتظامی تبدیلیوں کی تجاویز بھی پیش کردیں۔ اجلاس میں پی ٹی آئی کے فارن فنڈنگ کیس پر بھی شرکاء کو بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم عمران خان نے سینئر قانون دان بابراعوان کو فارن فنڈنگ کیس پر حقائق عوام کے سامنے لانے کی ہدایت کردی۔ قانون دان بابراعوان کل پریس کانفرنس میں عوام کو فارن فنڈنگ کیس بارے آگاہ کریں گے۔ اسی طرح اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن کے سیاسی چالوں کو منفی پروپیگنڈا قراردیا اور ارکان کورکمیٹی کو ہدایت کی کہ اپوزیشن کے منفی پروپیگنڈے کا بھرپور مقابلہ کیا جائے۔

 

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website