مل جاتاہے ، آخر ساری دنیا آگے جارہی ہے اور ہم کیوں پیچھے جارہے ہیں۔سہیل وڑائچ کا کہناتھا کہ اس معاملے میں خرابی وزیر اعظم کی ہے کیونکہ مشیر بھی وزیر اعظم خود رکھتاہے اس لئے اصل خرابی سلیکشن کی ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان سلیکشن کا ازسرنوجائزہ لینے کیلئے تیار نہیں ہیں ، صرف دباﺅ میں آکر تبدیلیاں کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ چوھری نثار پنجاب اسمبلی کا حلف نہ اٹھا کر آئین اور قانون کا مذاق اڑا رہے ہیں اور کوئی اس کا نوٹس ہی نہیں لیتا ۔ ان کاکہناتھا کہ اس کیخلاف سپیکر اوراس حلقے کے عوام کو آوا ز بلند کرنی چاہئے ۔چودھری پرویز الہٰی کو بھی اس کانوٹس لیناچاہئے کیونکہ اس طرح یہ ایک ٹرینڈ بن جائیگا ۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں نیب کی جانب سے مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف فیملی کی مختلف انڈسٹریز کو منجمد کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔نجی ٹی وی کےمطابق نیب لاہور کی جانب سے شہباز شریف فیملی کے خلاف زیر تحقیقات آمدن سے زائد اثاثہ جات ودیگر کیسز میں مختلف انڈسٹریز کو منجمد کرنے کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں،احکامات ڈی جی نیب لاہور کی جانب سےجاری کیےگئے،جن پرفوری عمل درآمد کیےجانے کی تاکید کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق نیب لاہور کی جانب سے احکامات ایس ای سی پی اور شریف خاندان کے افراد علاوہ ان کے فائنینشل ایڈوائزرز کو بھی جاری کردیئے گئے ہیں، مستقبل میں فریز کردہ انڈسٹریز سے شہباز شریف، حمزہ شہباز،سلمان شہباز،نصرت شہبازاپنےکاروبار سے منافع کے حصول کے حقدار نہیں ہوں گے۔نیب کی جانب سے منجمد ہونے والی انڈسٹریز میں چنیوٹ انرجی لمیٹڈ،رمضان انرجی، شریف ڈیری اور کرسٹل پلاسٹک شامل ہیں اور دیگر ملز میں العربیہ، شریف ملک پروڈکٹس، شریف فیڈ ملز، رمضان شوگر ملز اور شریف پولٹری شامل ہیں۔
Pakistan Jobs 2019 for 100+ Assistant Directors, Dy Directors, Dispatch Riders, Naib Qasid & Other