اسلام آباد (ویب ڈیسک) کیا آپ جانتے ہیں کہ ملکہ میکسیما یوں تو ہالینڈ کی ملکہ ہیں، مگر وہ پیدا ارجنٹائن کے شہر بیونس آئرس میں ہوئیں۔ ملکہ میکسیما مئی سال 1971 میں پیدا ہوئیں۔ زندگی کے ابتدائی ایام ہالینڈ میں ہی گزارے اور ابتدائی تعلیم بھی وہیں حاصل کی۔
بعد ازاں مزید تعلیم کیلئے انہوں نے امریکا کا رخ کیا اور یونی ورسٹی آف ورجینیا سے سال 1995 میں معاشیات کی ڈگری حاصل کی۔ گریجویشن کے بعد انہوں نے ماسٹرز کیلئے بھی امریکا کو ہی ترجیح دی۔ میکسیما اور ہالینڈ کے ولی عہد کی ملاقات پہلی بار سال 1999 میں اسپین میں ہوئی۔ جس کے بعد ولی عہد ولم الیگزینڈر نے مارچ سال 2001 میں میکسیما سے منگنی کا اعلان کیا۔ دونوں کی شادی فروری سال 2002 میں ہالینڈ کے شہر ایمسٹرڈیم سادہ سی تقریب میں چرچ میں میں ہوئی۔ ملکہ میکسیما اور ولی عہد ولم الیگزینڈر کی 3 بیٹیاں ہیں۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ میکسیما کی شادی میں ان کے والدین نے سیاسی اثرو رسوخ کی بنا پر شرکت نہیں کی تھی۔ ان کے والد ارجنٹائن کی حکومت کا حصہ بھی رہے۔ والد جارج زوریگیٹا سال 1970 اور 1980 کی دہائی میں اس وقت کی آمرحکومت کے دور میں کابینہ کا حصہ تھے۔ اس دور میں حکومت پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بے شمار الزامات عائد ہیں۔ سال 2013 میں جب ولی عہد علم الیگزینڈر کی والدہ نے تخت چھوڑا تو میکسیما نے یہ ذمہ داریاں سنبھالیں۔ میکسیما گزشتہ کئی سالوں سے تاریک وطن کی بحالی اور ان کی فلاح و بہبود کیلئے کام کر رہی ہیں۔ ملکہ کو سال 2009 میں اس وقت کے سیکریٹری جنرل بان کی مون کی جانب سے خصوصی نمائندہ مقرر کیا گیا۔