کراچی (ویب ڈیسک) ارے یہ کیا۔۔!! پاکستان کی چین کےساتھ بھی باہمی تجارت میں کمی، لیکن اصل وجہ کیا نکلی؟ آپ بھی جان لیں۔ پاکستان کی اپنے سب سے بڑے تجارتی پارٹنر چین کے ساتھ بھی باہمی تجارت کم ہو گئی، رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ باہمی تجارت 8 فیصد کم ہوئی،
پی ٹی آئی حکومت کے پہلے مالی سال بھی تجارت میں کمی رکارڈ کی گئی تھی۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ کے دوران پاک چین دو طرف تجارت کا مجموعی حجم 3 ارب 72 کروڑ 73 لاکھ ڈالر رہا جو گزشتہ مالی سال سے 32 کروڑ 43 لاکھ ڈالر کم ہے۔ جولائی سے اکتوبر تک چین سے پاکستان درآمدات کا حجم 9 فیصد کمی سے 3 ارب 14 کروڑ ڈالر رہا جبکہ چین کو برآمدات کا حجم 1.5 فیصد کمی سے 58 کروڑ 63 لاکھ ڈالر رہا۔ گزشتہ مالی سال کے دوران بھی چین کے ساتھ باہمی تجارت کا مجموعی حجم 9 فیصد کمی سے 12 ارب 2 کروڑ 38 لاکھ ڈالر رہ گیا تھا، پاک چین دو طرفہ تجارت میں 2013 کے بعد سے مالی سال 2018 تک مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا گیا، مالی سال 2018 میں باہمی تجارت کا حجم 13 ارب 22 کروڑ 48 لاکھ ڈالر سے تجاوز کر گیا تھا تاہم اس کے بعد تجارت میں کمی شروع ہو گئی۔