وطن عزیز کو ہرقسم کے مسائل سے نجات دلانے کیلئے وزیراعظم اورسپہ سالار کا ویژن نافذالعمل ہوکر رہیگا، ابرارکیانی
پیرس/اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان تحریک انصاف فرانس کے مرکزی راہنما ابرارکیانی نے کہا ہے کہ وطن عزیز کوہرقسم کے مسائل سے نجات دلانے کیلئے وزیراعظم پاکستان اورسپہ سالار کاویژن نافذ العمل ہوکر رہیگا۔
جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان کی ترقی کیلئے جس قدر تنقید برداشت کی ان سے پہلے ایسا لیڈر کبھی پاکستان آرمی میں نہیں آیا ۔انہوں نے اس کے باوجود جمہوریت اورجمہوری اداروں کیساتھ مثالی تعاون کا مظاہرہ کیا جو کہ کسی بھی تیسری دنیا کے ممالک میں کسی بھی آرمی چیف کا بے مثال کردار ہے۔ انشااللہ وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا ویژن پاکستان کو آگے لے کرجانا اور عوام دشمنوں سے نجات دلانا ہے اور وہ اپنے مقاصد میں ضرور کامیاب ہونگے اور نئے پاکستان کا ویژن نافذ العمل ہوکر رہیگا۔