لالہ موسیٰ، شہید محترمہ بے نظر بھٹوکی جائے شہادت پرجلسہ، صدر پیپلز پارٹی پنجاب چوہدری قمرالزماں کائرہ کی ٹیم نے کمر کس لی
لالہ موسی (ڈیرہ کائرہ )تفصیلات کے مطابق صدر پاکستان پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب قمر زمان کائرہ سے صدر پی پی پی لالہ موسی سٹی ملک شفیق امجد کا وفد کے ہمراہ ملاقات ہوئی۔ 27دسمبر کو شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر تاریخی لیاقت باغ راولپنڈی میں منعقدہ جلسہ بارے مشاورت اور تبادلہ خیال کیا گیا۔ چوہدری قمرالزمان کائرہ نے تاریخی جلسہ کے مکمل انتظامات کی ہدایات جاری کیں اور ملک شفیق امجد اور ان کے وفد کو ضروری ہدایات دیں۔
اسی طرح ڈیرہ کائرہ پر صدر پاکستان پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب قمرزمان کائرہ ،سے صدر پی پی پی گجرانوالہ سٹی میاں ودود احسن ڈار کی وفد کے ہمراہ ملاقات ہوئی اور 27دسمبر کو بی بی بی شہید کے جائے شہادت پر منعقدہ جلسے کو کامیاب بنانے کی ہدائات دی گئیں۔
رہنما پیپلز پارٹی قمرزمان کائرہ کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن جو بات کر رہے ہیں وہی ساری اپوزیشن کہہ رہی ہے۔
Publiée par DawnNews sur Mardi 3 décembre 2019