حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے اربوں ڈالر قرضہ بھی عوام کی مشکلات کم کرنے کی بجائے بڑھاتا جارہا ہے، پرویز صدیقی
پیرس/اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے جنرل سیکرٹری پرویز صدیقی نے کہا کہ اربوں ڈالر قرضوں اور نیب کی مسلسل ریکوریوں کے باوجود مہنگائی میں غیر معمولی اضافہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ہوا ،اگر ملک معاشی طور پر ترقی کرتا تو پھر ہر گز مہنگائی نہ ہوتی اور عوام خوشحال ہوتے لیکن عمران نیازی کی نااہلی کی وجہ سے ملک میں معاشی بحران پیدا ہوا ہے۔
انہوں نے کہاکہ پوری حکومت ٹماٹر کی قیمت پر قابو پانے میں مصروف رہی ، بازاروں میں مجسٹریٹ بیٹھا کر مہنگائی پر کنڑول کرنے کا دعو ی کیا گیا ، عمران نیازی بتائیں کہ ان کی حکومت نے مہنگائی پر قابو پانے کے لئے جو اقدامات کئے ہیں وہ کس حدتک کامیاب ہوئے ہیں،ان کے اقدامات سے عوام کو کیا ریلیف ملا ہے، عمران نیازی اپنی کارکردگی سامنے کیوں نہیں لاتے ، آپ کیوں کھل کر اپنی حکومت کے اقدامات کے بارے عوام کو آگاہ کیوں نہیں کرتے۔