کراچی: (دنیا نیوز) انٹربینک مارکیٹ میں امریکی کرنسی 6 ماہ کی کم ترین سطح پر، ڈالر 15 پیسے سستا ہو گیا جس کے بعد ملکی قرضوں کے بوجھ میں 860 ارب روپے کمی ہو گئی۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا ریٹ 10 پیسے گر گیا.
مارکیٹ میں آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈالر 15 پیسے سستا ہو گیا انٹر بینک مارکیٹ میں 154 روپے 90 پیسے پر ٹریڈ ہوتا رہا۔ ڈالر اپنی بلند ترین سطح سے 8 روپے 60 پیسے نیچے آیا ہے۔ جون 2019 سے اب تک انٹربینک میں ڈالر 5 فیصد سستا ہوا جس سے قرضوں کے بوجھ میں 860 ارب روپے کمی ہو گئی۔
اُدھر اوپن مارکیٹ میں ڈالر 10 پیسے سستا ہوا جس کے بعد 155 روپے کے ریٹ پر فروخت ہوا۔