counter easy hit

تنم فرسودہ، جاں پارہ ز ہجراں، یا رسول اللہ ۖ دلم پژمردہ، آوارہ ز عصیاں، یا رسول اللہ ۖ ٫نعت حبیب کبریا ﷺ مع اردو ترجمہ ۔۔۔۔ ترجمہ از ڈاکٹر محمد اعظم رضا تبسم

نعت حبیب کبریا ﷺ مع اردو ترجمہ ۔۔۔۔
ترجمہ از ڈاکٹر محمد اعظم رضا تبسم

تنم فرسودہ، جاں پارہ ز ہجراں، یا رسول اللہ ۖ
دلم پژمردہ، آوارہ ز عصیاں، یا رسول اللہ ۖ
یا رسول اللہ، آپ سے دوری کی وجہ سے میرا تن فرسودہ اور جان پارہ پارہ ہو چکی ہے اور میرا دل گناہوں کی وجہ سے مرجھایا ہوا اور آوارہ ہے (بھٹک رہا ہے)۔

چوں سوئے من گذر آری، منِ مسکیں ز ناداری
فدائے نقشِ نعلینت کنم جاں، یا رسول اللہ ۖ
اگر آپ (ص) کبھی میری طرف تشریف لائیں تو میں مسکین ناداری اور عاجزی سے آپ کے نعلینِ مبارک کے نقش پر اپنی جان قربان کر دوں۔

زجامِ حب تو مستم، با زنجیر تو دل بستم
نمی گویم کی من ھستم سخنداں، یا رسول اللہ ۖ
آپ کی محبت کے جام سے میں مست ہوں اور میرا دل آپ کی زنجیر سے بندھا ہوا ہے، میں یہ نہیں کہتا کہ میں کوئی سخندان ہوں (یہ سب تو فقط آپ کی محبت سے ہے)۔

ز کردہ خویش حیرانم، سیاہ شد روز عصیانم
پشیمانم، پشیمانم، پشیمانم، یا رسول اللہ ۖ
اپنے کیے پر میں حیران و پریشان ہوں، میرے نصیب میرے گناہوں سے سیاہ ہو چکے ہیں اور اس پر یا رسول اللہ میں پشمیان ہوں، پشیمان ہوں، پشیمان ہوں۔

چوں بازوئے شفاعت را کشائی بر گناہگاراں
مکن محروم جامی را در آں، یا رسول اللہ ۖ
یا رسول اللہ جیسے کہ آپ کے شفاعت کے بازو گناہگاروں کے لیے کھلے ہوئے ہیں تو جامی کو اس (شفاعت) سے محروم نہ کیجیئے۔

مولانا عبدالرحمن جامی رحمتہ اللہ تعالی علیہ
نعت کی تفصیل ہمارے پیج پر ملاحظہ فرماٸیں ۔۔۔ الحمد للہ اس کی۔شرح پر کام جاری ہے ۔پیج لنک درج ذیل ہے
اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُه
خطرہ پیدا ہو گیا ہے ہمارے لیے جب سے ہم نے دوتحریریں لکھی ہیں ۔
1. نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گستاخی والے عمل پر ہالینڈ نامی ملک کے خلاف تحریر ۔۔۔ جس کا عنوان ہے ۔۔میں نور الدین زنگی بنوں گا ۔
2 . پاکستان کیسے بنا ۔۔۔۔
ڈاکٹر محمد اعظم رضا تبسم کی ان دوتحریروں نے اسلام دشمن اور پاکستان دشمن عناصر کو آگ لگا دی ہے جس وجہ سے چند لوگ بار بار دھمکی دے رہے ہیں کہ آپ کا۔پیج بلاک کروا دیں گے ۔ جس پیج پر سر تبسم کی یہ تحریر شاٸع ہوٸی ہے براۓ مہربانی ہمارے پیج کو زیادہ سے زیادہ Share کریں دوستوں کو invite کر دیں تا کہ فیس بک یہ قدم نا اٹھا سکے ۔ہمارا موقف اب بھی وہی ہے اور وہی رہے گا ۔اللہ کرے خاکے بنانے والوں کے ہاتھ ٹوٹ جاٸیں اور پاکستان کو بری نظر سے دیکھنے والوں کی آنکھ پھوٹ جاۓ ۔امین امین امین ۔
امین امین امین ۔شکریہ ۔مسکان رومی

EXCELLENT, URDU, NAAT, WITH, TRANSLATION, BY, RAZA TABASSUM
https://www.facebook.com/Dr.M.AzamRazaTabassum/

Page invite krain ziada sy ziada or msg ko ziada sy ziada frwrd krain .

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website