اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاداکبر نے کہا کہ نوازشریف کی ضمانت ختم ہورہی ہے،نوازشریف کی ضمانت میں توسیع نہیں ہوتی تو ان کو واپس آنا پڑے گا۔معاون خصوصی احتساب شہزاداکبر نے کہا ہے کہ حکومت خود احتسابی پر یقین رکھتی ہے ،ملک میں تمام ادارے آزاد ہیں ،حکومت نے نیب کے
بجٹ میں اضافہ کیا،انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ فارن فنڈنگ کیس پر تیار نہیں،مسلم لیگ ن کے پاس پانامہ کیس والے ذرائع سے ہی رقم آتی ہے،18سوال اس لیے کیے کہ 10سال میں شہبازشریف خاندان کی جائیدادوں میں اضافہ ہوا،شہزاد اکبر کاکہناتھا کہ نوازشریف،شہبازشریف اورزرداری کاطریقہ واردات ایک ہی ہے۔معاون خصوصی احتساب نے کہا کہ مریم نوازوالد کی تیمارداری کیلئے باہر جانا چاہتی ہیں ،مریم نواز کی بہن ،بھائی اور سارا خاندا ن لندن میں ہیں،نوازشریف کی ضمانت ختم ہورہی ہے،نوازشریف کی ضمانت میں توسیع نہیں ہوتی تو ان کو واپس آنا پڑے گا،شہزاد اکبرنے کہا کہ نوازشریف پاکستان میں تھے تو پلیٹ لیٹس سے متعلق آگاہی ملتی رہتی تھی،اب نوازشریف لندن میں ہیں تو پلیٹ لیٹس کہاں ہیں