انتخابات 2018 میں بد ترین دھاندلی نے اورنج ٹرین کی رفتار سے ترقی کرتے ہوئے پاکستان کو بی آرٹی کی رفتار پرڈال دیا، خان یوسف
پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) انتخابات 2018 میں بدترین دھاندلی نے اورنج ٹرین کی رفتار سے ترقی کرتے پاکستان کو بی آرٹی کی رفتار پرڈال دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر لحاظ سے نااہل حکومت نےمسئلہ کشمیر پر گفتن نشستاً برخواستاً کے علاوہ کیا کیا۔ تقریریوں کے بعد سارا جوش جھاگ کی طرح بیٹھ چکا ہے جبکہ بھارت نے اب کھل کر اپنے عزائم پرعملدرآمد شروع کردیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان میں ہمیشہ نااہل لوگوں کو اہم سیٹوں پربٹھایا گیا اور قابل اورمحنتی لوگوں کو ایمانداری کے سبب سخت ترین حالات کا سامنا کرنا پڑا ایسے میں پاکستان میں کوئی بھی ترقی کا خواب نہیں دیکھ سکتا۔ حکومتی وزرا معیشت، خارجہ، داخلہ ہرپالیسی میں ناکام ثابت ہوچکے ہیں ۔ پاکستان عوام اب ان سے نجات چاہتے ہیں۔ جبکہ پاکستان کو تیزی سے ترقی کی راہ پرڈالنے والے محسن پاکستان کو جیل میں ڈال دیا گیا جو کہ ہمارے ملک کی بدقسمتی ہے۔