counter easy hit

ہسپتال اوراملاک پرحملہ بدترین قانون کے رکھوالوں نے آئین مریض، خواتین، مسیحا اخلاق اوراقدار سب کچل ڈالے، محمد افراسیاب

ہسپتال اوراملاک پرحملہ بدترین قانون کے رکھوالوں نے آئین مریض، خواتین، مسیحا اخلاق اوراقدار سب کچل ڈالے، محمد افراسیاب

پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پیرس کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت محمد افراسیاب نے کہا ہے کہ ہسپتال اوراملاک پرحملہ بدترین ہے۔ ہمارے قومی بیانیے اور قومی سوچ کو بدلنا ہوگا۔ مظاہرے اور غم وغصے کا اظہار کا بہترین طریقہ سوشل میڈیا اور بہت سے منظم فورم ہیں ۔ خاص طور پر وکلا برادری کے پاس ڈاکٹرز، حکومت، فوج ، تاجروں، اساتذہ وغیرہ سب کو قانون کے ذریعے اورعدالتوں میں آئینی طور پر چیلنج کرنے کااختیار ہوتا ہے اس لئے انھیں تشدد کے راستے پر دیکھ کر ہمارا قومی تشخص مجروح ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مریضوں، ان کی خدمت میں دن رات برسرپیکار ڈاکٹرز، غریب بچوں، نرسز، پیرامیڈیکس پر تشدد سے اخلاق واقدار کی جودھجیاں اڑی ہیں اس سے پوری دنیا میں ہمارے ملک وملت کا بدترین تاثر ابھرا ہے۔

MUHAMMAD AFRASYAB, SOCIAL, WORKER, FRANCE, CONDENMED, EFFORT, TO, ATTACK, PIC

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website