پی ٹی آئی نے عوام کو ان کے حقوق کا شعور دیا، پی آئی سی میں ڈاکٹرز ، مریضوں کو گلوبٹوں نے نشانہ بنایا، چوہدری عبدالرحمن تارڑ
پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان تحریک انصاف فرانس کے مرکز راہنما چوہدری عبدالرحمن تارڑ نے لاہور واقعے پر سیاسی بیانات اور 2014 کے پی ٹی آئی دھرنے کے حوالے سے ہونے والی تنقید کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے عوام کو مہذب جدوجہد اور کرپشن کیخلاف لڑنے کا شعور دیا ہے۔ حکومت نےعوام کی توقعات کے عین مطابق ڈیڑھ سال میں کسی بھی قسم کی غیرقانونی سرگرمی کیخلاف سخت سے سخت ایکشن کی روایت قائم کی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹائون جیسے غیر انسانی ہتھکنڈوں کاحکم دینے والوں نے ہی معتبر ترین طبی ادارے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کو گلوبٹوں کے ذریعے تباہ کروایا ہے۔ سانحہ ماڈل ٹائون میں کی گئی توڑ پھوڑ اور پی آئی سی میں کی گئی توڑ پھوڑ اور خواتین اوربزرگوں پرحملوں میں بہت حد تک مماثلت پائی جاتی ہے اورعدالتوں میں دلائل دینے والے وکلا گینگسٹرز کی طرح انسانی جانوں پر ظلم کیسے کرسکتے ہیں ۔ اس امکان کو کسی بھی طرح رد نہیں کیا جاسکتا لاہور میں پائے جانے والے اکثر مافیاز مسلم لیگ ن کی پیداوار ہیں اور وہی وقت آنے پر ان کیلئے پی آئی سی اور سانحہ ماڈل ٹائون جیسے مذموم اقدامات سے گریز نہیں کرتے ۔