اسلام آباد (ویب ڈیسک) تجزیہ کار رﺅف کلاسرا نے کہا ہے کہ حکومت کا میرٹ یہ ہے کہ خاورمانیکا اور شفیق گجر کوخوش کرنے کے لئے سابق ڈی پی او پاک پتن رضوان حیدر کو ڈیڑھ سال سے پوسٹنگ نہیں دی کیونکہ خاور مانیکا کا حکم ہے کہ رضوان گوندل کو پوسٹنگ نہیں دینی ۔
رﺅف کلاسرا نے کہاہے کہ کیا تنخواہ ملک میں صرف چیف جسٹس لیتاہے ؟ ملک کے وزیر اعظم سمیت دیگر حکومتی عہدیدار کیا تنخواہ نہیں لیتے؟ انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس سوموٹو نوٹس لیکر کیا کریں گے کیونکہ انتظامی طاقت تو عمران خان کے پاس ہے ، چیف جسٹس کوسوموٹو تو اس حکومت کے خلاف لینا چاہئے ۔ رﺅف کلاسرا کا کہناتھا کہ ایک ریاست کا کیا کام ہوتا ہے ؟ ریاست لوگوں کے جان ومال کی حفاطت کے لئے بنتی ہے ۔ اس حکومت کامیرٹ یہ ہے کہ خاورمانیکا اور شفیق گجر کوخوش کرنے کیلئے سابق ڈی پی او پاک پتن رضوان حیدر کو ڈیڑھ سال سے پوسٹنگ نہیں دی کیونکہ خاور مانیکا کا حکم ہے کہ جب تک تحریک انصاف کی حکومت ہے رضوان گوندل کو پوسٹنگ نہیں دینی ۔