دھائیوں کی محنت اور لگن کے بعد غریب عوام کیہلئے پی آئی سی جیسے ادارے وجود میں آئے، نااہل حکومت تحفظ بھی نہ دے سکی، میاں محمد حنیف
پیرس/اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے صدر میاں محمد حنیف نے کہا ہے کہ دھائیوں کی محنت اور اربوں روپے خرچ کر کے سابق حکمرانوں نے پی آئی سی جیسے ادارے قائم کیے جو غریب عوام کو مفت علاج معالجہ اور دل کے آپریشن جیسی سہولیات مفت فراہم کر رہے ہیں ۔
ان کا کہنا تھا کہ 80 کی دہائی میں جسطرح پوری دنیا سے پاکستانی نژاد ماہرین امراض قلب لا کر یہاں جمع کئے گئے اور جس طرح اس ادارے نے ملک کے غریب عوام کے زخموں پر مرہم رکھا شوکت خانم اور اس جیسے خیراتی ادارے اس سروس کی گرد کو بھی نہیں پہنچ سکے مگر افسوس حکومت نے ان قومی اثاثوں کو تحفظ دینے کے بجائے تباہ کرنا شروع کردیا ہے۔