اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کے والد کو میلبرن ایئرپورٹ پر روک لیا گیا، سعید اللہ کو نامکمل دستاویزات کی بناء پر ایئرپورٹ پر روکا گیا ہے، سعیداللہ امیگریشن کی تحویل میں ہیں،ان کا اہلخانہ سے تاحال رابطہ نہیں ہوسکا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کے والد کو آسٹریلیا پہنچنے پر میلبرن ایئرپورٹ پر روک لیا گیا۔
بتایا گیا ہے کہ مراد سعید کے والد سعید اللہ آج پاکستان سے آسٹریلیا پہنچنے تھے۔ مراد سعید کے والد کونامکمل دستاویزات کی بناء پر ایئرپورٹ پر روکا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مراد سعید کے والد سعید اللہ امیگریشن حکام کی تحویل میں ہیں۔ سعید اللہ اسٹریلوی امیگریشن حکام کو اپنی دستاویزات کے حوالے سے مطمئن نہیں کرسکے، جس پر امیگریشن نے ان کا تحویل میں لے لیا ہے۔ سعید اللہ کا اپنے اہلخانہ سے تاحال رابطہ نہیں ہوسکا۔