counter easy hit

مسجد نبوی ﷺ میں کی گئی دعائیں رنگ لے آئیں، محترمہ فریال تالپور کی ضمانت پررہائی حق اورسچ کی فتح ہے، قاری فاروق احمد گورسی

مسجد نبوی ﷺ میں کی گئی دعائیں رنگ لے آئیں، محترمہ فریال تالپور کی ضمانت پررہائی حق اورسچ کی فتح ہے، قاری فاروق احمد گورسی

پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کونسل کے ممبرایگزیکٹو قاری فاروق احمد گورسی نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کو ہمیشہ نشانہ بنایا گیا ہے۔ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید اور محترمہ نصرت بھٹو مرحوم کی طرح محترمہ فریال تالپور کو بھی قیدوبند کی صعوبتوں کا شکار کیا گیا مگر کوئی الزام ثابت نہ ہوسکا۔

ان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری، فریال تالپور اور پھر خورشید شاہ کی ضمانت،   عدلیہ ، نیب اور پوری ریاستی مشینری نہ کوئی ثبوت ڈھونڈ سکی  اور نہ ہی کوئی الزام ثابت ہوا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور تمام کارکنان کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پچھلے ہفتے عمرہ شریف اورمسجد نبوی ﷺ کی زیارت کے دوران ان کی دلی دعا تھی کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت جھوٹے مقدمات سے باعزت بری ہو اور جمہوریت کیلئے جدوجہد میں صف اول میں آکر کرداراداکرے تاکہ پاکستان میں عوامی حکومت کا محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کا خواب پورا ہو۔

 

QARI FAROOQ AHMED GORSI, MEMBER-EXECUTIVE, PPP, PUNJAB, COUNCIL

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website