counter easy hit

میگھن مارکل نے 2019میں برطانوی خاندان کا وہ ایوارڈاپنے نام کر لیا جو آج تک کوئی نہ کر سکا

برطانیہ(ویب ڈیسک)گزشتہ برس مئی میں برطانوی شہزادے ہیری سے شادی کرنے والی سابق اداکارہ 37 سالہ میگھن مارکل اگرچہ برطانوی شاہی خاندان کی بہو بنتے ہی دنیا بھر میں لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئی تھیں۔اور اب انہوں نے دنیا کی سب سے زیادہ متاثر کن اسٹائل آئیکون 2019 کا اعزاز بھی اپنے نام کرلیا۔

ڈرامہ ’عہدوفا‘ کے ’گلزارحسین ‘ اصل میں کون ہیں اور کیاانکا تعلق واقعی ڈیرہ غازی خان سے ہے؟جانیے

میگھن مارکل سے قبل برطانوی شاہی خاندان کی بڑی بہو کیتھرائن کیٹ مڈلٹن کو بھی فیشن آئیکون قرار دیا جاتا رہا ہے، تاہم گزشتہ ایک سال میں عالمی میڈیا میں میگھن مارکل کے فیشن اور ناز و انداز کے چرچے رہے۔میگھن مارکل کے نت نئے فیشن ناز و انداز کو نہ صرف میڈیا نے سراہا بلکہ دنیا بھرکے افراد نے بھی ان کے اسٹائل کو متاثر کن قرار دیا۔ہر سال فیشن اور اسٹائل سے متعلق فہرست اور رپورٹس جاری کرنے والے ادارے ’لائسٹ‘ کے مطابق آن لائن سروے میں دنیا بھر کے افراد نے میگھن مارکل کو سب سے زیادہ متاثر کن قرار دیا۔لائسٹ نے سال 2019 کے 10 متاثر کن اسٹائل آئیکون کی فہرست جاری کرنے سمیت سب سے زیادہ متاثر کن فیشن برانڈز کی فہرست بھی جاری کی اور ساتھ ہی یہ رپورٹ بھی جاری کی کہ دنیا بھر میں کس طرح کا فیشن اور اسٹائل جاری رہا۔ادارے کے مطابق رواں سال ایک کروڑ 40 لاکھ افراد نے ان کی ویب سائٹ پر دنیا بھر میں جاری فیشن اور اسٹائل سے متعلق معلومات سرچ کیں اور ادارے نے معلومات سرچ کرنے والے افراد کے ڈیٹا کو استعمال کرتے ہوئے نئی فہرستیں مرتب کیں۔ٹموتھی چلامیت سب سے متاثر کن اسٹائل آئیکون مرد قرار پائے:ادارے نے 12 ہزار سے زائد افراد سے آن لائن سروے بھی کیا اور ان سے فیشن و آئیکون کی متاثر کن شخصیات سمیت دیگر سوالات کیے جس کے بعد ادارے نے فہرست جاری کی۔زنڈایا تیسرے نمبر پر رہی:ادارے کی جانب سے جاری کی گئی 10 متاثر کن اسٹائل آئیکون میں میگھن مارکل نے تمام افراد کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلا نمبر حاصل کیا جب کہ امریکی اداکار 23 سالہ ٹموتھی چلامیت نے سب سے متاثر کن مرد اسٹائیل آئیکون کا اعزاز حاصل کیا۔کار ڈی پانچویں نمبر پر رہیں:تیسرے نمبر پر 23 سالہ امریکی اداکارہ زنڈیا، چوتھے نمبر پر جواں سالہ امریکی گلوکارہ بلی ایلش، پانچویں نمبر پر گلوکارہ کار ڈی بی اور چھٹے نمبر پر تھائی لینڈ کی گلوکارہ و ریپر لیزا کو رکھا گیا۔کایلی جینر ساتویں نمبر پر رہیں:متاثر کن اسٹائل آئیکون میں ساتویں نمبر پر دنیا کی کم عمر ترین ارب پتی ماڈل 22 سالہ کایلی جینر، آٹھویں نمبر پر امریکی گلوکارہ لیزو، نویں نمبر پر برطانوی گلوکارہ ہیری اسٹائلز اور دسویں نمبر پر امریکی پرفارمر بلی پورٹر رہے۔

meghan markel, awarded, the, best, Britain, award, which, no, one, could, got, before

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website