اسلام آباد (ویب ڈیسک)اداکارہ سونیا حسین کا کہنا ہے کہ ان کی والدہ ان کے لئے رول ماڈل ہیں ۔ ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ مجھے اس بات پر یقین ہے کہ کوشش کیے بغیر کچھ بھی حاصل نہیں ہوتا اور مشکلیں ہمیشہ ہماری زندگی کا حصہ نہیں رہتی ، خدا نے
مجھے فیملی زندگی دیکھ بھال کرنے کے لئے بھیجا اور یہ میری پہلی ترجیح ہیں۔ اداکاری کے ذریعے لوگوں تک ایسے پیغامات پہنچانا چاہتی ہوں جن پر ہمارا معاشرہ بات نہیں کر سکتا ہے ۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ جب شوبز میں پہلی مرتبہ آئیں تو بہروزسبزواری سے ڈانٹ پڑنے پر گھر واپس چلی گئیں۔