کراچی (ویب ڈیسک) ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد نے سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو ٹیلی فونک رابطہ کر کے کوالالمپور میں ہونے والے سربراہی اجلاس کے حوالے سے اعتماد میں لیا،ایک بار پھر ملائیشین وزیراعظم نے اپنے موقف کو دہراتے ہوئے کہا ہے کہ کوالالمپور میں ہونے والا اجلاس او آئی سی کی جگہ
نہیں لے گا ، صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ میں شاہ سلمان کے اس موقف سے اتفاق کرتا ہوں کہ امت مسلمہ کو درپیش مسائل کے حوالے سے (اسلامی تعاون تنظیم) او آئی سی کا اجلاس بلانا چاہئے ،مہاتیر محمد کا کہنا تھا کہ سعودی شاہ نے انہیں کوالالمپور سربراہی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کی وجوہات سے آگاہ کیا ، سعودی شاہ کا موقف اس حوالے سے ہم سے مختلف تھا ، وہ چاہتے ہیں کہ امت کو درپیش مسائل کو او آئی سی اجلاس میں اٹھانا چاہئے اور میں ان کے اس موقف سے اتفاق کرتا ہوں ۔