سپریم کورٹ پرحملے کرنیوالوں کوآئین وقانون کے سامنے سرنگوں کرنیوالے سپہ سالار کوغداری کاسرٹیفکیٹ فسطائیت کی علامت ہے، چوہدری ماجد چیمہ
پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان تحریک انصاف فرانس کے سیکرٹری فنانس چوہدری ماجد چیمہ نے جنرل ر پرویز مشرف کیخلاف عدلیہ کے متنازعہ فیصلے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ بسیں بھر بھر کر سپریم کورٹ پرحملے کرنیوالوں اورچیف جسٹس پرکرسیاں برسانے والوں کو آئین وقانون کے سامنے سرنگوں کرنیوالے سپہ سالار کو غداری کا سرٹیفکیٹ عدلیہ میں فسطائیت کے عنصر کو نمایاں کر رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ خیلفۃ المسلمین بن کر پاکستان اورپاکستانی عوام کو نسل درنسل غلام بنانے کی مذموم کوشش کرنے والے نواز شریف جوکہ ملک اورقوم کی سلامتی کیلئے خطرہ بن چکے تھے اور عوامی اقتدار اورجمہوریت آمر بن کر مسلط ہونا چاہتے تھے۔ سابق آرمی چیف جنرل جہانگیر کرامت سے استعفیٰ، اخبارات کی بندش، اور چیف جسٹس اورعدالت عظمیٰ پر دن دیہاڑے حملے کر کے نواز شریف اوران کی ٹیم فسطائیت کی انتہا پر تھی جب ملک کو ایک شخص اور اسکی پارٹی سے نجات دلانے کیلئے جنرل رپرویز مشرف نے اقتدار سنبھالااور تاریخ کے سب سے زیرک اورقوم کا درد رکھنے والے راہنما کے طور پر سامنے آئے ۔ جس نے سب سے پہلے پاکستان کا نعرہ لگایا اس کو غدار کہنا جوڈیشل زیادتی اورتاریخی فسطائیت ہے اس کی تصیح نہ کی گئی تو ملک و قوم کی خدمت کیلئے مخلص لوگ کبھی آگے نہیں آسکیں گے۔