اسلام آباد (ویب ڈیسک) سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی اہلیہ نے گھر کی نیلامی رکوانے کے لئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔ جمعرات کو تبسم اسحاق ڈار نے احتساب عدالت کے فیصلے کو چیلنج کر دیا۔ تبسم اسحاق ڈار نے درخواست میں احتساب عدالت ، نیب اور تفتیشی افسر
نادرعباس کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ احتساب عدالت نے گلبرگ تھری لاہور کا گھر 7 نومبر کو ضبط کر کے نیلام کرنے کا حکم دیا تھا۔گلبرگ تھری لاہور کا گھر میری ملکیت ہے۔ اسحاق ڈار نے14فروری 1989کو گھر مجھے تحفے میں دیا تھا۔عدالت نے گھر پر میرے دعوے کی تحقیق کئے بغیر حکم جاری کیا۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ احتساب عدالت کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے ۔ گلبرگ تھری لاہور کی گھر کی ضبطگی ختم کرنے کا حکم دیا جائے۔